فسادیوں پر قابو پانے کے لئے افسران کی ماک ڈرل


بارہ بنکی : ریاست اتر پردیش کے بارہ بنکی میں فساد کرنے والوں پر قابو پانے کے لئے تمام افسران نے جمعہ کی صبح ماک ڈرل کی۔


ضلع کے تمام تھانے داروں اور افسران نے اس دوران فسادیوں پر قابو پانے والے تمام ہتھیاروں کی پریکٹس کی۔ انہیں ان ہتھیاروں کو کس طرح سے استعمال کرنا ہے۔ اس کے بارے میں تفصیل سے بتایا بھی گیا۔


پولیس کے پریڈ گراؤنڈ میں ہوئی اس ماک ڈرل میں تمام افسران نے ایک ایک کر کے آنسو گیس کے گولے، پلاسٹک پیلٹ فائیرنگ اور بھیڑ کو منتشر کرنے والے گولے داغے۔



خود ضلع مجسٹریٹ ڈاکٹر آدرش سنگھ اور پولیس سپریٹینڈنٹ ڈاکٹر اروند چترویدی نے بھی ان ہتھیاروں کی پریکٹس کی۔


ماک ڈرل کے بعد پولیس سپریٹینڈنٹ ڈاکٹر اروند چترویدی نے بتایا کہ کسی بھی صورتحال میں جب بھیڑ انتظامیہ اور پولیس کی مخالفت میں مشتعل ہوتی ہے تو اس پر قابو پانے کے لئے لاٹھی کے علاوہ ہماری پاس جو بھی ہتھیار ہوتے ہیں ان کی پریکٹس تمام افسران نے کی ہے۔


ایس پی نے واضح کیا کہ جب اس قسم کی صورتحال پیش آتی ہے تو بھیڑ کو مجرم یا دشمن کے طور پر نہیں دیکھتے ہیں ہم انہیں قابو میں کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ جن میں مختلف ہتھیاروں کا استعمال کیا جاتا ہے۔


انہوں نے بتایا کہ پریکٹس کے بعد تمام افسران متمعین ہوئے ہیں کہ اب کسی بھی صورتحال پر قابو پا سکتے ہیں


 



ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی