جامعہ فیکلٹی کا مقالہ ٹیرا گرین میگزین میں کور اسٹوری کے طور پر ہوا شائع 


 

جامعہ ملیہ اسلامیہ فیکلٹی کے ذریعے تحریر کردہ ایک تحقیقی مقالہ جس کا عنوان "ماحولیات پر کووڈ 19 وبائی مرض کے اثرات: سماجی و اقتصادی حرکیات" ہے اگست 2020 کے شمارےمیں ٹیرا پریس کے میگزین ٹیرا گرین میں شائع ہوا ہے ، جس کی عالمی سطح پر بڑی اہمیت کے علاوہ اس کی پہنچ بھی ایک بڑے طبقے تک ہے۔

 

میگزین گذشتہ 14 سالوں میں  ماحولیاتی امور کو لیکر جو تبدیلیاں ہوئی ہیں اور اس میدان میں جو کچھ بھی ترقی و تنزلی اور اتار چڑھاؤ آیا ہے اس سے  اپنے قارئین کو  متعارف کراتا ہے۔

 

مقالہ کے مصنفین ڈاکٹر صبا نور ، ڈاکٹر شمع پروین اور پروفیسر شیر علی ہیں جو انٹر ڈسپلینری بیسک سائنسز (سی آئی آر بی ایس سی) ، جامعہ ملیہ اسلامیہ کے بین الاقوامی شعبہ تحقیق کے مرکز سے وابستہ ہیں۔

 

ڈاکٹر نور ریسرچ ایسوسی ایٹ ہیں ،ڈاکٹر پروین ایک ایسوسی ایٹ پروفیسر ہیں ، جو کورونا وائرس ، ڈینگی ، چکن گونیا ، زیکا اور سانس کے وائرس جیسے انسانی وائرسوں کی مالیکیولر بائیولوجی پر کام کر رہی ہیں جبکہ پروفیسر شیر علی کو تقابلی جینومکس جیسے کاموں میں دلچسپی ہے جس کا تعلق انسانی صحت کی دیکھ بھال کے نظام سے ہے۔

 

کووڈ 19 وبائی بیماری نے تقریبا ہر شعبے کو عالمی سطح پر متاثر کیا ہے۔ اس مرض نے سماجی و معاشی حرکیات کو بھی بڑے پیمانے پر تباہ کیا ہے ۔

 

اس اشاعت میں ان سنگین حقائق کو اجاگر کیا گیا ہے کہ انسانوں نے فطرت پر بے مثال مظالم کا ارتکاب کیا ہے اور وہ بڑے پیمانے پر جنگلات کی کٹائی ، آبی ذخائر کی آلودگی ، رہائش گاہ کی تباہی ، اور زمین کے وسائل کی زیادتی کے ذمہ دار ہیں۔ مقالہ میں یہ بھی بتایا گیا ہے ان سب کومعمول پر لانے میں زیادہ تاخیرنہیں ہوئی ہے اگر اب بھی اس پر سنجیدگی سے کام کیا جائے تو حالات پر قابو پایا جا سکتا ہے ۔ 

ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی