حضرت عائشہؓ کے طریقے پر عمل کرتے ہوئے لڑکیاں اعلیٰ سے اعلیٰ تعلیم حاصل کریں : مولانا خالد رشید


 
دارالعلوم نظامیہ فرنگی محل میں آن لائن جلسوں کاسلسلہ جاری
لکھنو ¿ ۔اسلامک سنٹر آف انڈیا فرنگی محل کے زیر اہتمام دارالعلوم نظامیہ فرنگی محل کی جامع مسجد عیدگاہ لکھنو ¿میں ۰۱ روزہ ”شہدائے دین حق واصلاح معاشرہ“کے جلسے آن لائن ہورہے ہیں۔ کووڈ-۹۱ کے پروٹوکال کے مد نظر کسی بھی طرح کی بھیڑ کو جمع نہ کرنے کی وجہ سے یہ ۰۱ روزہ جلسے آئن لائن ہی نشر کیے جائیں گے۔
اس سلسلے کے چوتھے جلسے کو خطاب کرتے ہوئے امام عیدگاہ وقاضی شہر لکھنو ¿مولاناخالد رشید فرنگی محلی چیر مین اسلامک سنٹر آف انڈیا نے کہا کہ ام المو ¿منین حضرت عائشہ صدیقہ ؓبنت حضرت ابوبکر صدیق ؓ متعدد علوم کی ماہر تھیں۔ وہ متعدد صحابہ کرامؓ کی استاد تھیں۔ ان کے دامن تعلیم وتربیت سے جو حضرات پرورش پاکر نکلے ان کی تعداد دو سو کے قریب ہے۔ یہ تمام حضرات اپنے اپنے فن کے ماہر تھے۔ 
انہوںنے کہا کہ اسلامی تاریخ کے بعض اہم واقعات حضرت عائشہؓ سے منقول ہےں۔ مثلاً آغاز وحی کی کیفیت، ہجرت کے واقعات، واقعہ افک، نزول قرآن اور اس کی ترتیب، نماز کی صورتیں، رسول اکرم کی علالت کے حالات، غزوہ بدر، غزوہ خندق، فتح مکہ میں عورتوںکی بیعت، حجة الوداع کے ضروری حالات، رسو ل اکرم کے اخلاق وعادات اور خلافت راشدہ کے اہم واقعات وغیرہ۔
انہو ںنے مسلم خواتین سے اپیل کی کہ حضرت عائشہ صدیقہؓ کے نقش قدم پر چلتے ہوئے زیادہ سے زیادہ علم حاصل کریں اور علم کی روشنی سے اپنے گھر ، خاندان اورملک کو روشن کرنے میںاہم کردار اداکریں۔ کیوںکہ علم ہی ایسا زیور اور ہتھیار ہے جس کے ذریعہ تعمیر وترقی کی منزلیں طے کی جاسکتی ہیں اور یہ دونوںجہاںمیںکامیابی کا ضامن بھی ہے۔
انہوںنے کہا کہ یہ خوش آیند امر ہے کہ گزشتہ کچھ سالوں سے مسلم بچیوںمیں تعلیم کی طرف رجحان بڑھا ہے۔ انہوںنے والدین سے اپیل کی کہ اس بات کو یقینی بنائیںکہ بیٹوںکے ساتھ ساتھ بیٹیوںکو بھی اعلیٰ سے اعلیٰ تعلیم ضرور دیں ۔ جس کے کہ وہ اپنے پیروںپر کھڑی ہوسکیں اور ملت کی تعمیر میں اہم کردار ادا کرسکیں۔ 
مولانا فرنگی محلی نے مسلم خواتین پر زر دیا کہ وہ حضرت عائشہؓ کی سیرت کا مطالعہ کریں اور ان کے اوصاف سے اپنے اخلاق وکرادار کوآراستہ کریں۔
جلسے کاآغازقاری مبارک حسین کی تلاوت کلام پاک سے ہوا۔



ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی