علی گڑھ: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) ، ملاپورم سنٹر (کیرالہ) کی جانب سے ڈجیٹل ٹکنالوجی برائے تعلیم و تدریس کے موضوع پر تین روزہ آن لائن قومی ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا۔
ورکشاپ کا آغاز ڈاکٹر محمد بشیر کے استقبالیہ کلمات سے ہوا۔ اے ایم یو ملاپورم سنٹر کے ڈائرکٹر ڈاکٹر فیصل کے پی نے اپنے صدارتی خطاب میں کہا کہ تعلیم کا شعبہ بڑی تبدیلی کے دور سے گزر رہا ہے۔ پہلے ہم روایتی طریقہ سے تدریس کا فریضہ انجام دیتے تھے جہاں کلاس روم میں طلبہ کی حاضری ہوتی تھی مگراب نئے حالات میں استاد کے لئے ضروری ہے کہ وہ ڈجیٹل ٹکنالوجی سے واقف ہو تاکہ وہ آن لائن طریقہ سے طلبہ کو پڑھاسکے۔
اے ایم یو کے شعبہ ¿ تعلیم کی چیئرپرسن پروفیسر نسرین نے کلیدی خطبہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ ڈجیٹل وسائل کو استعمال کرکے ہم کووڈ-19 کے بحران کے نقصانات کا کسی نہ کسی حدتک ازالہ کرسکتے ہیں۔ انھوں نے ای-لرننگ اور ای-کانٹینٹ کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اس سے اساتذہ اور طلبہ دونوں دنیا بھر میں موجود اعلیٰ درجہ کے مواد تک رسائی حاصل کرسکتے ہیں اور دور دراز تک اپنی مہارت سے شائقین علم کو فائدہ پہنچا سکتے ہیں۔
اے ایم یو کے کمپیوٹر سائنس شعبہ کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر عاصم ظفر نے ورکشاپ کے پہلے سیشن میں ای-کانٹینٹ ڈیولپمنٹ کے بارے میں بتایا اور حکومتی ایجنسیوں اور پرائیویٹ اداروں کے ذریعہ فراہم کئے جانے والے فری پلیٹ فارموں پر روشنی ڈالی۔ انھوں نے آڈیو، ویڈیو اور ٹیکسٹ پر مبنی ای-مواد تیار کرنے کے بارے میں شرکاءکو جانکاری دی۔ اس کے علاوہ ورکشاپ کے ایکسپرٹ ڈاکٹر ساجن کے ایس (کالی کٹ یونیورسٹی)، اور ڈاکٹر کے تھیاگو (سنٹرل یونیورسٹی آف کیرالہ) نے ورچوئل ریئلٹی، ڈجیٹل اسسمنٹ ٹول اور دیگر اطلاقی پہلوو ¿ں کی تربیت ورکشاپ کے شرکاءکو فراہم کی۔