نبی کے بعد سب سے بہتر ابوبکرؓ پھر عمرؓ ہیں: مولانا محمد مشتاق

 



دارالعلوم نظامیہ فرنگی محل میں آن لائن جلسوں کااہتمام
لکھنو ¿ ۔اسلامک سنٹر آف انڈیا فرنگی محل کے زیر اہتمام دارالعلوم نظامیہ فرنگی محل کی جامع مسجد عیدگاہ لکھنو ¿میں ۰۱ روزہ ”شہدائے دین حق واصلاح معاشرہ“کے جلسے آن لائن منعقد کیے جارہے ہیں۔ کووڈ-۹۱ کے پروٹوکال کے مد نظر کسی بھی طرح کی بھیڑ کو جمع نہ کرنے کی وجہ سے یہ ۰۱ روزہ جلسے آئن لائن ہی نشر کیے جائیں گے۔
آل انڈیا سنی بورڈ کے صدر مولانا محمد مشتاق نے خلیفہ اول حضرت ابوبکر صدیق ؓ کے فضائل بیان کرتے ہوئے کہا کہ صحیح بخاری کی روایت ہے کہ حضرت علیؓ سے روایت ہے کہ اس امت میںنبی کے بعد سب سے بہتر ابوبکرؓ ہیں پھر عمرؓ ہیں۔ اس سے حضرت ابوبکر صدیق ؓ کے مقام ومرتبہ کا انداز ہ لگایا جاسکتا ہے۔ 
انہوں نے کہا کہ بخاری شریف قرآن مجید کے بعد سب سے مستند اور مقدس کتاب ہے اور حضرت علیؓ کا یہ قول ۰۸ آدمیوںنے روایت کیا ہے۔آپؓ پہلے خلیفہ ہوئے اور دوبرس ۳مہینے ۰۹ دن تخت خلافت پر متمکن رہے۔ پیغمبر اسلام نے ہی آپؓ کو ”صدیق“ کا لقب دیا۔ آپؓنے پیغمبر اسلام کے ساتھ مکہ سے مدینہ ہجرت فرمائی۔
انہوںنے جلسے کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان جلسوںکا بنیادی مقصد یہ ہے کہ سماج اور معاشرے میں جو برائیاں اور خرابیاں پھیلی ہیں اس کی اصلاح کی جاسکے اس کے لیے ضروری ہے کہ ہم صحابہ کرامؓ سے سچی محبت نہ صرف یہ کہ کریں بلکہ ان کی تعلیمات پر عمل کرتے ہوئے اپنے اندر جو غیر اسلامی اور غیر انسانی رسم ورواج کا بول بالا ہوگیاہے اس کا خاتمہ کرنے کا تحیہ اور عزم کریں۔
جلسے کاآغازقاری مبارک حسین کی تلاوت کلام پاک سے ہوا۔


ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی