لاءسوسائٹی کے زیر اہتمام کوئز اور مضمون نویسی مقابلہ



علی گڑھ : علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کی فیکلٹی آف لاءکی لاءسوسائٹی کی جانب سے یوم آزادی پر آل انڈیا کوئز مقابلہ اور مضمون نویسی مقابلہ منعقد کیا جارہا ہے۔ کوئز مقابلے کے دو راو ¿نڈ 14، اور 15اگست کو ہوں گے جبکہ مضمون نویسی مقابلہ ’یونیفارم سول کوڈ اور صنفی انصاف‘ کے موضوع پر 15اگست کو ہوگا۔ مقابلہ کے فاتحین کو انعامات سے نوازا جائے گا۔ 
 خواہشمند امیدوار جو انڈرگریجویٹ کورس کررہے ہوں www.amu.ac.in/newevent/event/9371.pdf پر جاکر رجسٹریشن کرسکتے ہیں۔ لاءسوسائٹی کے سکریٹری عبداللہ صمدانی نے بتایا کہ رجسٹریشن کی کوئی فیس نہیں ہے۔ 
پروفیسر محمد علی جوہر ، شعبہ ¿ اردو کے نئے صدرمقرر
علی گڑھ : علی گڑھ مسلم ےونیورسٹی کے شعبہ ¿ اردو کے پروفیسر محمد علی جوہر نے شعبہ کے نئے صدر کی حیثیت سے آج عہدے کا چارج لیا۔ وہ تین سال تک صدر شعبہ کے عہدے پر فائز رہیں گے۔
 پروفیسر محمد علی جوہر گذشتہ ۴۳ برسوں سے شعبہ ¿ اردو میں درس و تدریس کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔ ایم فل اور پی ایچ ڈی کے علاوہ انھوں نے پوسٹ ایم اے ڈپلوما اِن اردو ٹرانسلیشن اور لسانیات میں ڈپلوما کی سند بھی حاصل کی۔ اپنی علمی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ وہ یونیورسٹی کے انتظامی امور سے بھی وابستہ رہے ہیں اور اس وقت وہ محسن الملک ہال کے پرووسٹ کی ذمہ داریاںسنبھالے ہوئے ہیں۔
 پروفیسر جوہر کی چھہ کتابیں اور ۵۶ مقالات ومضامین شائع ہوچکے ہیں اور انہوں نے متعدد قومی و بےن الاقوامی سمیناروں میں مقالے پیش کیے ہیں اور متعدد سمیناروں کی صدارت کی ہے۔ 


 


ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی