لکھنو
اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے آج یہاں اپنی سرکاری رہائش گاہ پرسیڈبی کے’سواولمبن مرکز‘ کا سنگ بنیاد رکھا۔ انہوں نے کہا کہ سیڈ بی کی نئی عمارت تعمیر ہو جانے سے ریاست میں ایم ایس ایم ای سیکٹر سے متعلق پروگراموں کو آگے بڑھانا اور اسٹارٹ اپ قائم کرنے میں آسانی ہوگی جس سے ریاست کے اندر ایک نئے ثقافتی کام دیکھنے کو ملیں گا۔
وزیر اعلیٰ نے ’سواو لمبن مرکز ‘ کا ڈسپلے ماڈل دیکھ کر اعتماد ظاہر کیا کہ یہ عمارت گرین عمارت کے طور پر فروغ دی جائے گی جس میں توانائی ، پانی ،ویسٹ پروڈکٹ کی بچت کے ساتھ ساتھ پانی کی ری سائیکلنگ اور ریچارجنگ سسٹم بھی ہوں گے۔ گرین اینرجی کو فروغ دینے اور آبی تحفظ کی مہم کو آگے بڑھانے اور ایم ایس ایم ای سیکٹر کی حوصلہ افزائی کے لئے یہاں جو انتظامات کئے گئے ہیں وہ نہایت اہم اور آج کی ضرورت ہے۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ انڈین ا سمال انڈسٹری ڈولپمنٹ بینک (سیڈ بی) مائکرو ،اسمال اینڈ میڈیم انڈیسٹری (ایم ایس ایم ای) کے شعبے کی افزائش ، مالی اعانت اور ترقی کے لئے کام کرنے والا اہم مالی ادارہ ہے۔
وزیر اعلی نے کہا کہ 'اسٹارٹ اپ انڈیا' پروگرام کی کامیابی کے لئے اسٹارٹ اپ کو آگے بڑھانا ضروری ہے۔ اسٹارٹ اپ کے شعبہ میں انویشن کی بہت اہمیت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اترپردیش میں اسٹارٹ اپ فنڈ کے قیام کے لئے تقریباً 1000 کروڑ روپئے کی لاگت سے جو کارروائی شروع ہوئی ہے اس میں بھی سیڈ بی نے اترپردیش کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔ اس سے خود مختار ہندوستان اور لوگوں کو خودمختاربنانے میں مدد ملے گی۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ملک کے اقتصادی بندوبست میں اترپردیش کے ایم ایس ایم ای سیکٹر کا اہم کردار تھا ۔انہوں نے کہا کہ ملک آزادی کے وقت اتر پردیش کی فی کس آمدنی اور قومی آمدنی کے ساتھ آج کی فی کس آمدنی کو دیکھیں تو ایسا لگتا ہے کہ اتر پردیش کو ایک بار پھر اپنی جڑیں تلاش کرنے کی ضرورت ہے۔
اس موقع پروزیر برائے صنعتی ترقیات جناب ستیش مہانا ، ایم ایس ایم ای وزیرجناب سدھارتھ ناتھ سنگھ ، چیف سکریٹری جناب آر کے تیواری ، کمشنر صنعتی ترقیات جناب آلوک ٹنڈن ، ایڈیشنل چیف سکریٹری مالیات جناب سنجیو متل ، ایڈیشنل چیف سکریٹری ایم ایس ایم ای جناب نونیت سہگل ، ایڈیشنل چیف سکریٹری صنعتی ترقیات جناب آلوک کمار ، پرنسپل سکریٹری وزیر اعلیٰ جناب سنجے پرساد ، چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر سیڈ بی محمد مصطفی اورسیڈبی کے دیگر اعلی عہدیدار موجود تھے۔
٭٭٭٭٭٭