فیض احمد فیض کی نظموں کی پیش کش اور تجزیہ

 


 آن لائن ادبی فورم ”بازگشت“ کا دوسرا ادبی اجلاس 

 


حیدرآباد، ”فیض احمد فیض ترقی پسند شاعروں کے کارواں میں سب سے آگے ہیں۔ انھوں نے میر تقی میر، مرزا غالب اور علامہ اقبال کی شعری روایتوں کی توسیع کی۔ ان کی شاعری یا ترقی پسند شاعری روایت سے بغاوت نہیں ہے بلکہ انھوں نے ماضی کی روایات کو عصری حالات کے آئینے میں پیش کیا۔انھوں نے قدیم علامتوں کو نئے معنی دیے۔فیض کا کمال یہ ہے کہ انھوں نے نعرہ بازی کو بھی شعریت عطا کردی ہے۔ ان کی فکر میں تسلسل ملتا ہے۔ وہ اپنی شاعری میں آس پاس کے ماحول کو سمو لیتے ہیں۔وہ خود کو عوام اور محنت کش طبقے سے الگ کرکے نہیں دیکھتے۔ یہی وجہ ہے کہ ان کی شاعری عوام کو اپیل کرتی ہے۔“ان خیالات کا اظہارمعروف ترقی پسند نقاد،قومی اردو کونسل کے سابق ڈائرکٹر اور دہلی یونیورسٹی کے سبک دوش استاد پروفیسر علی جاویدنے ”بازگشت“ آن لائن ادبی فورم کی جانب سے مشہور ترقی پسند شاعر فیض احمد فیض کی نظموں کی پیش کش اور تجزیے پر مبنی گوگل میٹ پر منعقدہ پروگرام میں بہ حیثیت صدر اجلاس کیا۔اس موقعے پر ممتازتھیئٹر اور ٹی وی فنکار جناب جاوید نسیم نے فیض کی نظمیں ”مجھ سے پہلی سی محبت“، ”رقیب سے“، ”موضوع سخن“ اور ”تنہائی“دلکش انداز میں پیش کیں۔جلسے میں بزرگ نقاد، شاعر اور مترجم پروفیسر رحمت یوسف زئی سابق استاد حیدرآباد سنٹرل یونیورسٹی نے”موضوع سخن“ اور ”تنہائی“ اورنئی نسل کے ادیب، شاعر اور مترجم ڈاکٹر سید محمود کاظمی استاد شعبہئ ترجمہ، مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی، حیدرآبادنے’مجھ سے پہلی سی محبت“اور ”رقیب سے“ نظموں کے بہترین تجزیے پیش کیے اور قابل غور نکات کی جانب اشارہ کیا۔پروفیسر محمدنسیم الدین فریس، صدر شعبہئ اردو، مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی، حیدرآباد، ڈاکٹرسید امتیازالدین اور ڈاکٹر ریشماں پروین، لکھنئو نے نظموں سے متعلق مباحث میں حصہ لیا۔ ڈاکٹر فیروز عالم رکن انتظامیہ کمیٹی نے مہمانوں کا تعارف پیش کیا جبکہ دوسری رکن ڈاکٹر حمیرہ سعید نے نظامت کی کارروائی بہ طریق احسن چلائی۔مجلس منتظمہ کی تیسری رکن ڈاکٹر گلِ رعنا نے اظہار تشکر کیا۔اس اجلاس میں ملک و بیرونِ ملک کے شائقین ادب نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔




 

”بازگشت“ کے سرپرست پروفیسر بیگ احساس کے مطابق”صالح اور معیاری ادب کی قرأت، تفہیم، تعبیر، ترویج اور فروغ کے لیے ”بازگشت“  آن لائن ادبی فورم کا قیام عمل میں آیا ہے۔ اس کی جانب سے اردو کے کلاسیکی ذخیرے سے ہر ہفتے شنبہ کی رات 8 بجے گوگل میٹ پر کوئی شاہکار تخلیق یا تحریر پیش کی جاتی ہے۔ اس فورم کے تحت افسانہ، خاکہ، انشائیہ، نظم، غزل یا کسی دیگر تخلیق/تحریر کی قرأت کے بعد قلم کار کا مختصر تعارف پیش کیا جاتا ہے۔ بعد ازاں پیش کردہ تخلیق یا تحریر پر گفتگو ہو تی ہے۔ 

آن لائن ادبی فورم ”بازگشت“کی مجلسِ انتظامیہ میں سرپرست پروفیسر بیگ احساس کے علاوہ ڈاکٹر فیروز عالم (استاد شعبہئ اردو، مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی، حیدرآباد)، ڈاکٹر گل رعنا (استاد شعبہئ اردو، تلنگانہ یونیورسٹی، نظام آباد) اور ڈاکٹر حمیرہ سعید (پرنسپل، گورنمنٹ ڈگری کالج فار ویمن، 

ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی