وزیراعلیٰ نے کانٹیکٹ ٹریسنگ کو تیز کرنے پر زور دیا

 



کنٹینمنٹ زون کے تمام لوگوں کا کوویڈ ٹیسٹ کرانے کی کوشش کریں
 کوویڈ۔ 19 کے پھیلا ¶ کو کنٹرول کرنے کے لئے کوویڈ اسپتالوں میں ڈاکٹروں کی تعداد بڑھانے کی ہدایت
کانپور نگر، لکھن ¶ اور وارانسی ضلع کوویڈ اسپتالوں میں بیڈ کی تعداد میں اضافہ کرنے کی ہدایت
لکھن ¶ کے کینسر انسٹی ٹیوٹ میں سرشار کوویڈ اسپتال قائم کیا جائے
محکمہ صحت ہر ضلع میں L-2 کوویڈ اسپتالوں میں بیڈ کی تعداد میں اضافہ کریں
ریاست کے تمام اضلاع میں زراعی سرگرمیوں کے لئے خاطر خواہ کھاد
دستیابی کو یقینی بنایا جائے
گزشتہ روز بعض علاقوں میں بجلی سپلائی معطل کی جانچ ایس ٹی ایف سے کرانے کی ہدایت
سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں فصلوں کے نقصان کا سروے کرکے متاثرہ کسانوں کو معاوضے کی فراہمی کے انتظامات کئے جائیں
ریاست میں دفعہ 107/116 کے تحت 66163 چالان کیے گئے ہیں
دفعہ 111 کے تحت 65447 نوٹس جاری کردیئے
ریاست میں اسلحہ لائسنس کے خلاف 1506 اسلحہ کی معطلی اور435 اسلحہ کی منسوخی کی کارروائی کی گئی
ریاست میں ضلع مجسٹریٹ کے ذریعہ منظور شدہ 2363 گینگ چارٹس کے حکم کے تحت دفعہ 14 کے تحت 73.54 کروڑ روپے کی جائیداد یں قرق 
اتر پردیش اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن کی 6769 بسوںسے کل ایک دن میں 921807 افراد نے سفر کیا
دفعہ 188 کے تحت 183449 افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی
ریاست میں اب تک 12251188 گاڑیوں کی چیکنگ کے دوران 67374 گاڑیاں ضبط
چیکنگ مہم کے دوران 62.13 کروڑ جرمانہ وصول کیا گیا
بلیک مارکیٹنگ اور ذخیرہ اندوز کرنے 1063 افرادکے خلاف 786 ایف آئی آر درج ، 390 افراد گرفتار
      :۔ جناب اونیش کمار اوستھی
88786 مریضوں کا اب تک مکمل علاج کیاجاچکا ہے
کورونا ٹیسٹنگ کےلئے اب تک 3501127 نمونے ٹیسٹ کروائے گئے ہیں
ریاست میں کل ایک دن میں 87214 نمونوں کی جانچ کی گئی
پول ٹیسٹ کے تحت مجموعی طور پر 3169 پول کا معائنہ کیا گیا، جس میں 5-5 نمونوں کے 2990 اور-10 10 نمونوں کے 179 پول کا معائنہ کیا گیا۔
ریاست میں 49709 کورونا کیس سرگرم ہیں، جس میں 22408 مریض ہوم قرنطین میں ، نجی اسپتال میں 1653 افراد اور نیم ادائیگی کی سہولت میں 186 مریض ہیں ، اس کے علاوہ باقی متاثرہ L-1، L-2، L-3 کورونا اسپتالوں میں ہے
کوویڈ کیئر کے ساتھ ساتھ نان کوویڈ کیئر پربھی خصوصی توجہ دی جارہی ہے
گزشتہ سال 01 جون سے 12 اگست کے درمیان 42528 بڑی سرجایاں کی گئی تھیں اس سال، اس عرصے کے دوران، 34139 بڑی سرجری کی گئیں۔
گزشتہ سال 01 جون سے 12 اگست کے درمیان 71560 معمولی سرجریاں کی گئی، اس سال اسی مدت 53623 معمولی سرجری کی گئیں۔
      :۔ جناب امت موہن پرساد
لکھنو ¿: 13 اگست، 2020
اترپردیش کے ایڈیشنل چیف سکریٹری انفارمیشن اینڈ ہوم جناب اونیش کمار اوستھی نے آج یہاں لوک بھون میں پریس نمائندوں سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ وزیر اعلی نے رابطے کی نشاندہی (کانٹیکٹ ٹریسنگ )کے کام کو تیز کرنے پر زور دیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ رابطہ ٹریسنگ کے ذریعے کوویڈ 19 کے پھیلا ¶ کو کنٹرول کرنے میں مدد مل رہی ہے۔ اس کے پیش نظر، یہ کام انتہائی منظم انداز میں ہونا چاہئے۔ انہوں نے کہا ہے کہ کنٹینمنٹ زون کے تمام لوگوں کے لئے کوویڈ ٹیسٹ کروانے کی کوشش کی جانی چاہئے۔ تب ہی کنٹینمنٹ زون بنانے کا مقصد پورا ہوگا۔ انہوں نے یہ بھی ہدایت کی ہے کہ ہوم قرنطین کوویڈ مریضوں سے باضابطہ رابطے رکھیں اور ان کی صحت کی صورتحال کے بارے میں معلومات حاصل کریں۔
جناب اوستھی نے بتایا کہ وزیراعلیٰ نے کوویڈ 19 کے پھیلا ¶ کو کنٹرول کرنے کے لئے کوویڈ اسپتالوں میں ڈاکٹروں کی تعداد بڑھانے کی ہدایت دی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ کانپور، لکھنو ¿اور وارانسی اضلاع کے کوویڈ اسپتالوں میں بستروں کی تعداد بڑھا ئی جائے۔ لکھن ¶ کے کینسر انسٹی ٹیوٹ میں سرشار کوویڈ اسپتال قائم کیا جائے۔ انہوں نے محکمہ صحت کو ہدایت کی ہے کہ وہ ہر ضلع میں ایل۔2 کوویڈ اسپتالوں کے بیڈوں کی تعداد میں اضافہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ نے ریاست کے تمام اضلاع میں کھاد کی معقول دستیابی کو یقینی بنانے کے لئے ہدایات دی ہیں، نیز کاشتکاروں کے لئے دیگر زرعی اشیاءکا ہموار انتظام برقرار رکھا جائے۔ ایس ٹی ایف کو گزشتہ روز بعض علاقوں میں مخصوص صارفین کی بجلی کی فراہمی میں خلل ڈالنے کی تحقیقات کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے تحقیقات کے بعد قصوروار پائے جانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔
جناب اوستھی نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ نے سیلاب کے پیش نظر مکمل نگرانی کرنے کی ہدایت دی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سامان بروقت دستیاب کیا جانا چاہئے۔ متاثرہ کسانوں کو معاوضہ فراہم کرنے کے لئے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں فصلوں کو ہوئے نقصانات کے سروے کو یقینی بنایا جائے۔
جناب اوستھی نے کہا کہ ریاست میں دفعہ 107/116 کے تحت 66163 چالان کیے گئے ، دفعہ 111 کے تحت 65447 نوٹس جاری کیے گئے تھے اور 35130 معاملوں میں 124811 افراد کو پابندکیا گیا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ ریاست میں اسلحہ لائسنس کے خلاف 1506 اسلحوں کی معطلی اور 435 اسلحہ کی منسوخی کی کارروائی کی گئی ہے۔ ریاست میں منظوری کے لئے 2452 گینگ چارٹس بھیجے گئے تھے جن میں سے 2363 گینگ چارٹس کو ضلع مجسٹریٹ نے منظور کیا تھا۔ دفعہ 14 کے تحت 73.54 کروڑ روپے کی جائیدادیں قرق کی گئی۔ انہوں نے بتایا کہ پولیس / انتظامیہ اور دیگر محکموں کی 11011 گاڑیوں میں پبلک ایڈریس سسٹم لگایا گیا ہے۔ گزشتہ روز921807 افراد نے اتر پردیش اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن کی 6769 بسوں کے ذریعے سفر کیا۔
جناب اوستھی نے کہا کہ محکمہ پولیس کی جانب سے کی جانے والی کارروائی میں دفعہ 188 کے تحت 183449 ایف آئی آر درج کرکے اب تک 364632 افراد نامزد کیے جاچکے ہیں۔ اب تک 12251188 گاڑیوں کی چیکنگ میں 67374 گاڑیاں ضبط کی گئیں۔ چیکنگ مہم کے دوران 62.13 کروڑ روپے جرمانہ وصول کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ بلیک مارکیٹنگ اور ذخیرہ اندوزی کرنے والے 1063 افراد کے خلاف 786 ایف آئی آر درج کرکے390 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے،
ایڈیشنل چیف سکریٹری میڈیکل اینڈ ہیلتھ جناب امت موہن پرساد نے بتایا کہ کوویڈ۔19 ٹیسٹ کا کام ریاست میں تیز رفتار سے جاری ہے۔ ریاست میں گزشتہ روز، ایک دن میں 87214 نمونوں کی جانچ کی گئیں۔ اس طرح سے، ریاست میں اب تک 3501127 نمونوں کی جانچ کی جاچکی ہے، کوویڈ 19 کی جانچ میں 35 لاکھ کاہندسہ عبور کیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ ریاست میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 4603 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں کورونا کے 49709 فعال کیس ہیں، جن میں 22408 مریض ہوم قرنطین میں ہیں، نجی اسپتال میں 1653 افراد اور نیم ادائیگی والی سہولت میں 186 مریض ہیں ، اس کے علاوہ باقی کورونا متاثرہ L-1، L-2، L-3 کورونا اسپتال میںہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اب تک مجموعی طور پر 43101 افراد کوہوم قرنطین کیا گیا ہے، ان میں سے 20398 افراد ہوم قرنطین کی مدت مکمل کرکے مکمل صحت یاب ہوچکے ہیں۔ ریاست میں اب تک 88786 مریضوں کا مکمل علاج کیا جا چکا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پول ٹیسٹ کے تحت کل 3169 پول کا معائنہ کیا گیا، جس میں 5-5 نمونوں کے 2990 اور-10 10 نمونوں کے 179 پول کا ٹیسٹ کیا گیا۔
جناب پرساد نے بتایا کہ ریاست میں نگرانی کی کارروائی کے تحت243243 نگرانی ٹیموں نے 14065403 مکانات سے 85886280 افراد پر سروے کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ٓاروگیہ سیتو ایپ پر الرٹ ملنے کے بعد، کنٹرول روم سے 876982 افراد سے ان کی صحت کے بارے میں فون سے معلومات حاصل کی گئیں۔ انہوں نے بتایا کہ ریاست میں کوویڈ کی دیکھ بھال کے ساتھ ساتھ،نان کوویڈ کی نگہداشت پر بھی خصوصی توجہ دی جارہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ گزشتہ سال 01 جون سے 12 اگست کے درمیان 42528 بڑی سرجریاں کی گئیں، اس سال اسی عرصے میں 34139 بڑی سرجریاں کی گئیں۔ اسی طرح، گزشتہ سال 01 جون سے 12 اگست کے درمیان 71560 معمولی سرجری کی گئیں، اس سال اسی عرصے میں 53623 معمولی سرجری کی گئیں۔
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭


ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی