وزیر اعلی نے  بریلی اور سہارنپورکے سیلاب متاثرہ علاقوں کا معائنہ کیا







 







 





افسران کو راحت اور بچاو ¿ کام کے لیے ضروری ہدایات دی گئیں
ریاست میں اب تک102982نمونوں کی جانچ کی گئی
ریاستی سڑک ٹرانسپورٹ کارپوریشن کی 6730بسوں سے 1005901لوگوں نے سفر کیا
لکھنو
 ایڈیشنل چیف سکریٹری داخلہ و اطلاعات جناب اونیش کمار اوستھی نے آج لو ک بھون واقع میڈیا سینٹر میں میڈیا نمائندوں کو خطاب کر تے ہوئے بتایا کہ وزیر اعلیٰ نے آج ضلع بریلی اور سہارنپور کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا معائنہ کیا اورافسران کو راحت اور بچاو ¿ کے کام کے لیے ضروری ہدایت بھی دی ۔ انہوں نے آج نوئیڈا کے سیکٹر 39 میں 400 بستروں اور جدید سہولیات سے آراستہ ایک کورونا اسپتال کا افتتاح بھی کیا۔
جناب اوستھی نے بتایا کہ ریاست میں کوویڈ۔19 کام ریاست میں تیز ی سے کیا جا رہا ہے ۔ کل ایک ہی دن میں 102982 نمونوں کی جانچ کی گئی۔ ریاست میں اب تک 2996406 سمپل کی جانچ کی گئی ہے۔ اترپردیش ٹیسٹنگ میں ملک کی دیگر ریاستوں کے مقابلے میں آگے ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ اتر پردیش واحد ریاست تمل ناڈو سے کوویڈ۔19 کی جانچ میںکل تعداد تقریباً 02 لاکھ سے پیچھے ہے۔ ریاست میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 4800 نئے معاملے آئے ۔انہوں نے بتایا کہ ریاست میں 46177 کوروناکے معاملے سرگرم ہیں ، جس میں 15678 مریض ہوم آئیسولیشن،1352 افرادپرائیوٹ اسپتال میں 178 مریض سیمی پیڈ فیسلیٹی میں اور اس کے علاوہ باقی کورونا انفکشن L-1 ، L-2 ، L-3 کے کورونا اسپتالوں میں ہیں۔ اب تک 69833 مریض پوری طرح صحت یاب ہو چکے ہیں ۔
جناب اوستھی نے بتایا کہ محکمہ پولیس کی طرف سے کی گئی کارروائی میں اب تک دفعہ 188کے تحت 176175لوگوں کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ ریاست میں 11817801 گاڑیوں کی چیکنگ میں 66886 گاڑیاں ضبط کی گئیں۔ چیکنگ مہم کے دوران 597472129 روپے کا جرمانہ وصول کیا گیا۔ ضروری خدمات کے لئے کل 347059 گاڑیوں کے پرمٹ جاری کیے گئے۔ انہوں نے بتایا کہ کالا با زی اور جمع خوری کرنے والے 1061لوگوں کے خلا ف 784ایف آئی آر درج کرتے ہوئے 390 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ ریاستی حکومت فیک نیوز پر سختی سے نظررکھ رہی ہے ۔فیک نیوز کے تحت اب تک 2147 معاملے کا نو ٹس لیتے ہوئے سائبر سیل کو مطلع کیا گیا ہے ۔ جو جانچ کے بعد کارروائی کو یقینی بنائیں گے۔
جناب اوستھی نے بتایا کہ تعمیری کاموں سے وابستہ 18.23 لاکھ مزدوروں ، شہری علاقے کے 8.91لاکھ مزدوروں اور دیہی علا قوں کے 6.74لاکھ بے سہارا افراد کو 1000-1000روپئے کی بنیاد پر کل 33.88لاکھ لو گوں کو 338.78کروڑ روپئے ادا کیے گئے ہیں ۔ تعمیری کاموں سے وابستہ 17.02لاکھ مزدوروں کو دوسری قسط کی ادائیگی کی جا چکی ہے ۔ ریاست کی پر سنل پروٹکٹیوایککیومنٹ اور ماسک سمیت کل 97 یونٹ کام کررہے ہیں۔ ریاست میں 1127 فلور ملز ، 503 تیل ملز اور 357 دال مل چل رہی ہیں۔
جناب اوستھی نے بتایا کہ ریاست کے 10015 ہاٹ اسپاٹ کے1082 تھانے کے تحت 1464244 مکانوں کے 8821052 لوگوں کی نشاندہی کی گئی ہے ۔ ان ہاٹ اسپاٹ علاقوں میں کورونا پازیٹیو لوگوں کی تعداد 38739 ہے۔انسٹی ٹیوشنل کوارنٹائن کیے گئے لوگوں کی تعداد 18951 ہے۔ ریاست میں ہاٹ سپاٹ والے بستیوں کی تخمیناً آبادی 8972432 کے مقابلہ 12092 ڈورا سٹیپ ڈیلیوری دودھ بوتھ مین کے ذریعے دودھ تقسیم کیا گیا ہے۔ ڈوراسٹیپ ڈیلیوری پھل ، سبزیاں وغیرہ کے لیے کل 16330 گاڑیاں لگائی گئی ہیں۔ ڈورا سٹیپ ڈلیوری والے پروویزن اسٹور کی تعداد 13061 ہے۔ پروویزن اسٹور کے ذریعے ڈیلیوری کرنے والے کی تعداد 13056 ہے۔ہاٹ اسپاٹ علاقوں میں کل 22موبائل اجتماعی کچن ہیں ۔ان بستیوں میں 1483536 راشن کارڈوں پراناج تقسیم کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ سرکاری اداروں اجتماعی کچن کے توسط سے 2550 شہریوں کومستفیداورمذہبی رضاکار تنظیموں کے ذریعہ 547 شہریوں کو مستفید کیا گیا ہے ۔
جناب اوستھی نے بتایا کہ کل ریاستی سڑک ٹرانسپورٹ کارپوریشن کی 6730 بسوں کے ذریعے 1005901 لوگوں نے سفر کیا ۔ انہوں نے بتایا کہ محکمہ ریونیو مسلسل آفات راحت اور سیلاب کنٹرول کی کاروائی کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ متاثرہ علاقوں میں لوگ اپنے ضلع کے کنٹرول سینٹر سے رابطہ کرراحت اشیا حاصل کرسکتے ہیں۔ انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ”دو گزکی دوری -ماسک ہے ضروری“پرعمل یقینی بنائیں۔ عوامی مقامات پر ماسک نہ پہنتے والوں پر کارروائی کرتے ہوئے ان کا چالان کیا جائے ۔




ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی