علی گڑھ، 4اگست: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے فزیالوجی شعبہ کی چیئرپرسن پروفیسر سنگیتا سنگھل کو سینیارٹی کی بنیاد پر اے ایم یو کورٹ کا رکن مقرر کیا گیا ہے۔ وہ آئندہ تین برس تک یا صدر شعبہ کے عہدے پر برقرار رہنے تک اے ایم کورٹ کی رکن رہیں گی۔
اے ایم یو اگست میں ہر سنیچر اور اتوار کو بند رہے گا
علی گڑھ : علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کیمپس اگست 2020ءمیں ہر سنیچر اور اتوار کو بند رہے گا۔ اے ایم یو رجسٹرار مسٹر عبدالحمید آئی پی ایس کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق اترپردیش میں کووِڈ-19 کی روک تھام کے لئے چیف سکریٹری، حکومت اترپردیش کی طرف سے جاری ایڈوائزری کے تحت یہ احتیاطی قدم اٹھایا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق اس دوران یونیورسٹی کی لازمی خدمات جیسے کہ طبی خدمات، صفائی، بجلی، پانی، اقامتی ہال کی خدمات، سنٹرل آٹوموبائل ورکشاپ، ٹیلی فون شعبہ، مرکزی انتظامی دفاتر، پراکٹر دفتر، کمپیوٹر سنٹر، اے ایم یو گیس ایجنسی وغیرہ، متعلقہ سربراہانِ شعبہ کی ہدایات کے مطابق کام کرتے رہیں گے۔