مانو میں انٹرنس کے ذریعے داخلے، آج آخری تاریخ

 




حیدرآباد، 23اگست (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی میں تعلیمی سال 2020-21 کے لیے پروفیشنل اور تکنیکی کورسز جیسے بی ٹیک، ایم ٹیک، ایم بی اے، ایم سی اے، بی ایڈ، ایم ایڈ، ڈی ایل ایڈ اور پالی ٹیکنک ڈپلومہ میں داخلوں کی 24 اگست توسیع شدہ آخری تاریخ ہے۔ ان کے علاوہ تمام پی ایچ ڈی پروگراموں میں بھی انٹرنس کے ذریعہ داخلے دستیاب ہےں۔ انٹرنس ٹسٹ کے انعقادکی نظر ثانی شدہ تواریخ 19 اور 20 ستمبر ہوں گی۔ انٹرنس ٹسٹ کے نتائج کا اعلان 30 ستمبر کیے جانے کا امکان ہے۔ اردو میڈیم میں اعلی تعلیم فراہم کرنے والی ملک کی یہ واحد جامعہ ہے۔درخواستیںیونیورسٹی ویب سائٹmanuu.edu.in پر صرف آن لائن ہی قبول کی جارہی ہیں۔
یونیورسٹی میں ایک فعال ٹریننگ اور پلیسمنٹ سیل بھی قائم ہے جو یونیورسٹی کے کامیاب طلبہ کو ملازمت کے حصول میں مدد کرتا ہے۔
پروفیسر ایم وناجا،ڈائرکٹر، نظامت داخلہ کے بموجب پالی ٹیکنک ڈپلومہ کورسز میں سیول انجینئرنگ ، کمپیوٹر سائنس انجینئرنگ ، الیکٹرانکس اینڈ کمیونی کیشن انجینئرنگ ،انفارمیشن ٹکنالوجی، میکانیکل،الیکٹریکل و الیکٹرانکس انجینئرنگ شامل ہیں۔
یونیورسٹی ہیڈ کوارٹر حیدرآباد کے علاوہ بی ایڈکورس یونیورسٹی کے کالجز آف ٹیچر ایجوکیشن واقع بھوپال، دربھنگہ، سری نگر، اورنگ آباد، آسنسول، سنبھل، نوح، بیدر پر دستیاب ہےں۔ سی ٹی ای سری نگر میں ایم ایڈ بھی دستیاب ہے۔ ایم ایڈ کے علاوہ پی ایچ ڈی (ایجوکیشن) میں داخلے صرف حیدرآباد، بھوپال اور دربھنگہ میں دیئے جارہے ہیں۔
 تفصیلات یا کسی وضاحت کے لیے نظامت داخلہ کو admissionsregular@manuu.edu.in پر ای میل کریں۔ ایسے کورسز جن میں داخلہ میرٹ کی اساس پر دیا جارہا ہے ان کی توسیع شدہ آخری تاریخ 30 ستمبر ہے۔ کورسس کی تفصیل اور آن لائن درخواست کیلئے یونیورسٹی ویب سائٹ manuu.edu.in ملاحظہ فرمائیں۔



 


ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی