یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی کی تقریب


لکھنو:گزشتہ برسوں کی طرح اس سال بھی یوم آزادی کے موقع پر اردو اکادی میں پرچم کشائی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ پرچم کشائی کی رسم آکادی کے سکریٹری الیس-رضوان نے انجام دی۔ انہوں نے جے ہند اور ہے بھارت کا نعرہ بلند کرتے ہوئے عالی سیٹ پر چل رہی کورونا وبا سے بچنے اور محفوظ رہنے کے لئے بھی احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کو کہا۔ اپنی تقریر میں ایک ایسے خاندان کا حوالہ دیا جس کے بھی سات افرادکو رونا سے متاثر ہیں۔ نیز بھی حاضرین کو یوم آزادی کی مبارک باد دی اور اپنی مختصر تقریر میں جنگ آزادی کے مجاہدین کو خراج عقیدت پیش کیا اور مجاہدین آزادی کے ذریہ طرح طرح کی اٹھائی گئیں تکالیف اور مصیبتوں پر روشنی ڈالی۔ نیز ان کے نقش قدم پر چلنے کی تلقین کی ۔ انہوں نے شہیدوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ میرے نانا مولوی حمیدالرن جو قنوج کے ایک بہت بڑے زمینداروں میں سے ہوا کرتے تھے، انہوں نے جنگ آزادی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور برسوں جیل میں گزارے اور بے انتہا تکالیف برداشت کیں۔ کانگریس حکومت میں وزیراعظم رہیں مسز اندرا گاندھی نے اپنے پاس سے ٹیفکیٹ اور تمغہ سے نوازا تھا۔ آج بھی ان کے نام سے قنوج میں ایک سڑک منسوب ہے۔



انہوں نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ میں غلامی سے آزاد ہوئے ۴ سال ہو چکے ہیں لیکن ہم آج تک بدعنوانی، بے ایمانی اور رشوت خوری جیسی لعنت سے آزادنہیں ہوئے ہیں ۔ انہوں نے ان برائیوں کے ملک سے خاتے اور امن و امان کی فضا قائم ہونے اور جلد سے جلد کورونا کی وبا ختم ہوجانے کی دعا کی ۔



اس موقع پر اکادمی اسٹاف کے ساتھ ساتھ کپیوٹرینٹ، میڈیا سینٹر اور فخر الدین علی احمد میموریل کمیٹی کے اسٹاف نے بھی شرکت کی۔ * * *


ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی