تمام کوویڈ اسپتالوں میں معیاری علاج کابندوبست برقرار رکھنے کی ہدایت



 لکھنو
آج یہاں لوک بھون میں پریس نمائندوں سے خطاب کرتے ہوئے، ایڈیشنل چیف سکریٹری، انفارمیشن اینڈ ہوم، نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ نے کوویڈ کے تمام اسپتالوں میں معیاری طبی بندوبست برقرار رکھنے کی ہدایت دی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ضرورت کے مطابق ان اسپتالوں میں اضافی طبی عملہ تعینات کیا جائے۔ انہوں نے تمام اضلاع میں کوویڈ 19 کے پیش نظر ایل 2 اور ایل 3 کوویڈ اسپتالوں میں بیڈوں کی تعداد بڑھانے کی ہدایت کی ہے، انہوں نے یہ ہدایت بھی کی ہے کہ ان اسپتالوں میں آئی سی یو بیڈوں کے مناسب انتظامات کو بھی یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے ہدایت کی ہے کہ نجی میڈیکل کالجوں میں جہاں کوویڈ اسپتال قائم کیے گئے ہیںکے انتظامات کی نگرانی کے لئے محکمہ میڈیکل ایجوکیشن کے ذریعہ ایک کنٹرولر افسر نامزد کیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ کے جی ایم یو، ایس جی پی جی آئی اور رام منوہر لوہیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز، لکھن ¶ میں بھی کوویڈ بستروں میں اضافہ کیا جائے
جناب اوستھی نے بتایاکہ وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ کانپور نگر اور لکھنو ¿ میں متعلقہ ضلع مجسٹریٹ کو کوویڈ۔19 کے انفیکشن پر قابو پانے اور طبی انتظامات کو بہتر بنانے میں تعاون فراہم کرنے کے مقصد سے، متعلقہ ضلع میں خصوصی سکریٹری سطح کے افسران کو تعینات کیا جائے۔ اس کے علاوہ ضلع وارانسی، پریاگراج، بریلی، گورکھپور اور بہرائچ میں خصوصی سکریٹری کی سطح کے ایک۔ ایک افسر کو تعینات کیا جائے ۔ انہوں نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ نے کہا ہے کہ کوویڈ 19 کے انفیکشن کی چین توڑنے کے لئے تمام کوششیں کی جائے۔ عوام کو کورونا وائرس سے محفوظ رکھنے کے لئے عوام کو مستقل بیدار کیا جائے۔ لوگوں کو ٹی وی، ریڈیو، اخبارات، پبلک ایڈریس سسٹم، پوسٹر بینر وغیرہ کے ذریعہ معلومات فراہم کی جائیں۔ عوام کو دو گز کا فاصلہ برقرار رکھنے اور ماسک کے لازمی استعمال سے باخبر رکھاجائے ، 
جناب اوستھی نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ نے کہا ہے کہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ تمام اسپتالوں میں فائر سیفٹی کے تمام معیارات کو پورا کیا جائے۔ اس کے علاوہ، اسپتالوں میں دیگر سہولیات بھی طے شدہ معیارات کے مطابق ہونا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ سیلاب سے متاثرہ اور زیرآب علاقوں میں لوگوں کو بروقت راحت فراہم کی جائے۔ ضروریات کے مطابق سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پناہ گاہیں تیار کی جائیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ تمام اضلاع میں کھاد اور دیگر زرعی متعلقہ اشیاءکی دستیابی ہونا چاہئے۔ انہوں نے بتایا کہ اب تک 300 سرکاری اسپتالوں اور 259 نجی اسپتالوں کے فائر سیفٹی معیارات کی جانچ کی گئی ہے۔
جناب اوستھی نے کہا کہ محکمہ پولیس کی جانب سے کی گئی کارروائی میں اب تک دفعہ 188 کے تحت 179818 افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئیں۔ ریاست میں 12001557 گاڑیوں کی گہری چیکنگ میں اب تک 67070 گاڑیاں ضبط کی گئیں۔ چیکنگ کے دوران 605668329 روپے جرمانہ وصول کیا گیا۔ ضروری خدمات کے لئے کل 347883 گاڑیوں کے لئے اجازت نامے جاری کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بلیک مارکیٹنگ اور ذخیرہ اندوزی کا ارتکاب کرنے والے390 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے، ان کے خلاف 1062 افراد کے خلاف 785 ایف آئی آر درج کی گئیں۔ انہوں نے بتایا کہ ریاستی حکومت جعلی خبروں پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔ فیک نیوز کے تحت اب تک 2173 مقدمات کا جائزہ لیتے ہوئے سائبر سیل کو ارسال کردیا گیا ہے جو تفتیش کے بعد کارروائی کو یقینی بنائے گا۔


 جناب اوستھی نے کہا کہ تعمیری کاموںسے وابستہ 18.23 لاکھ مزدوروں جن میںشہری علاقہ کے 8.91لاکھ اور دیہی علاقہ کے6.74لاکھ مزدروںکو1000-1000 روپئے کی بنیاد پر کل 33.88 لاکھ افراد کو 338.78 کروڑ روپئے کی ادائیگی کی گئی ہے۔تعمیراتی کاموں سے وابستہ 17.02 لاکھ کارکنوں کو دوسری قسط بھی ادا کردی گئی ہے۔ ریاست کے ذاتی حفاظتی سازوسامان اور ماسک سمیت مجموعی طور پر 97 یونٹ کام کررہی ہیں۔ ریاست میں 1127 فلور مل، 503 آئل مل اور 357 دال ملیں چل رہی ہیں۔
جناب اوستھی نے بتایا کہ ریاست کے 1105 تھانہ حلقوں کے 10350 ہاٹ اسپاٹ کے تحت 1435385 گھروں کے8560636 افراد کی شناخت کی گئی ہے۔ ان ہاٹ سپاٹ علاقوں میں کورونہ مثبت لوگوں کی تعداد 41490 ہے۔ ادارہ جاتی قرنطین لوگوں کی تعداد 20077 ہے۔ ریاست میں ہاٹ اسپاٹ میں 8488997 کی تخمینی آبادی کے مقابلہ میں دودھ 14810 ڈور اسٹیپ ڈیلیوری دودھ بوتھ / آدمی کے ذریعے تقسیم کیا گیا ہے۔ 'پھل، سبزیاں وغیرہ' کے لیے کل 16195 گاڑیاں لگائی گئیں ہیں۔ ڈورا سٹیپ ڈیلیوری والے اسٹورکی تعداد 13901 ہے۔ پروویژن اسٹور کے ذریعے فراہمی کی تعداد 14022 ہے۔ ہاٹ اسپاٹ میں مجموعی طور پر 26 کمیونٹی کچن ہیں۔ ان بستیوں میں 1947590 راشن کارڈوں پر غلہ تقسیم کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ 3018 شہریوں کو سرکاری اداروں / برادری کے کچنوں کے ذریعہ مستفید کیا گیا ہے اور 717 شہریوں کو مذہبی / رضاکارانہ تنظیموں کے ذریعے فائدہ پہنچایا گیا ہے۔
ایڈیشنل چیف سکریٹری میڈیکل اینڈ ہیلتھ جناب امت موہن پرساد نے بتایا کہ کوویڈ۔19 ٹیسٹ کا کام ریاست میں تیز رفتار سے جاری ہے۔ ریاست میں، کل ایک دن میں 91020 نمونوں کی جانچ کی گئی۔ اس طرح، ریاست میں اب تک 3209587 نمونوں کی جانچ کی جاچکی ہے، کوویڈ۔19 کی جانچ میں 32 لاکھ کا نشانہ عبور کیا۔ پچھلے 24 گھنٹوں میں ریاست میں کورونا کے 4197 نئے کیس سامنے آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں 47878 کورونا کیس سرگرم ہیں، جن میں 19635 مریض ہوم قرنطین، نجی اسپتال میں 1509 افراد اور نیم ادائیگی کی سہولت میں 196 مریض ہیں اور اس کے علاوہ باقی کورونا متاثرہ L-1، L-2، L-3 کورونا اسپتال میںہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اب تک مجموعی طور پر 32774 مریضوں کو ہوم آئیسولیشن میں بھیج دیا گیا ہے، جن میں سے 13139 مریض علاج کے بعد صحت یاب ہوچکے ہیں۔ ریاست میں اب تک 76724 مریض مکمل طور پر علاج کراچکے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ پول ٹیسٹ کے تحت کل 3161 پول کا ٹیسٹ کیا گیا، جس میں 5-5 نمونوں کے 2984 اور 10-10 نمونوں کے 177 پول کا معائنہ کیا گیا۔
جناب پرساد نے بتایا کہ ریاست میں نگرانی مہم کے تحت23726 نگرانی ٹیموں نے 16511267 گھروں کے 83119407 افراد کا سروے کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ آروگیہ سیتو ایپ پر الرٹ ملنے کے بعد کنٹرول روم نے 783503 افراد سے ان کی صحت سے متعلق معلومات حاصل کی ہے۔ 
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭


ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی