عید غدیر سے عید مباہلہ تک ہفتہ ولایت مو منین کی مسرتوں کا ہفتہ ہے



عیدغدیرسے معاشرے کے ہرطبقےکو آشنا کرائیں :مولانا سید سیف عبا س
لکھنؤ07اگست 2020خاندان اجتھاد کے نوجوان عالم دین مولانا سید سیف عبا س نقوی نے جاری اپنے ایک بیان میں کہا کہ ہماری قوم کی پہچان عید غدیر اورعزاداری امام حسینؑسے ہے ۔ لہٰذا مو منین سے اپیل کی جا تی ہے کہ 18ذی الحجہ عید غدیر سے 24ذی الحجہ عید مباہلہ تک ہفتہ ولایت کا انعقاد کریں کیونکہ یہ ہفتہ مو منین کی مسرتوں کا ہفتہ ہے ۔ مومنین کو متوجہ ہونا چاہئے کہ عید الفطرمحترم عید ہے جس کا کئی دنوں تک انعقاد ہوتا ہے پورا معاشرہ عید الفطرسے آشنا ہے اسی طرح عید قربان بھی محترم عید ہے اور اس کا بھی اہتمام کئی دنوں تک کیا جا تا ہے لیکن ہمارے معاشرے میں عید غدیر جوانبیاوپیغمبر وں کی عید ہےیعنی اللہ کی سب سے بڑی عید ہے ایسی محترم عید کو چند ساعتوں میںمکمل کر دیا جاتا ہے ۔
حالانکہ تاریخی طور پر واقعہ مباہلہ پہلے واقع ہوا اورغدیر بعد میںانجام پذیر ہوا لیکن قدرت کی طرف سے اس میں جو اشارے موجود ہیں ان کو ہمیں سمجھنے کی ضرورت ہے جیسا کہ 18ذی الحجہ کواعلان ولایت امیر المو منینؑ ہوا اور 24ذی الحجہ کو عید مباہلہ ہے۔ اس دن پنجتن پاک میدان مباہلہ میں تشریف لائے اور ان کی عظمت و جلالت کو دیکھتے ہوئے نصاریٰ نجران یہ کہہ اٹھے کہ اگریہ پہاڑوں کو حکم دے دیں تو پہاڑ اپنی جگہ سے ہٹ جائیں گے اس کا مطلب یہ ہے کہ اعلان ولایت حجۃ الوداع میں کرایا گیااور تصدیق ولایت میدان مباہلہ میں نجران سے کرادی۔لہٰذا الٰہی اشارے کو سمجھتے ہوئے ہم کو عید غدیر سے عید مباہلہ تک ہفتہ ولایت کا انعقا دکر نا چاہئے تاکہ اس محترم عید کو دوسری قوموں تک پہنچانے کا ہم کو وقت مل سکے ۔ یا درکھنا چاہئے جب ہم ایک ہفتہ جشن ، اعمال ، نذر وغیرہ کے ذریعہ عید کا انعقاد کریں گے تو معاشرے کا ہرطبقہ اس طرف متوجہ ہو گا کہ یہ کون سی عیدہے کہ جس کوآپ ایک ہفتہ تک منا رہے ہیں تو اس وقت آپ لو گوں کو عظمت عید غدیر سے آشنا کر ا سکتے ہیں اور انشا ء اللہ عید الفطر اور عید قر بان کی طرح عید غدیر بھی معاشرے کے ہر فرد تک پہنچ جائے گی ۔


ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی