یوریا کھاد کی قلت اور اضافی قیمتوں پر کانگریس پارٹی کارکنان کا دھرنا

 



بارہ بنکی : ریاست اتر پردیش کے ضلع بارہ بنکی میں یوریا کھاد کی قلت اور کالابازاری پر سیاست جاری ہے۔ اس تعلق سے کانگریس پارٹی کارکنان نے ضلع مجسٹریٹ دفتر کے سامنے دھرنا دےکر گورنر کو میمورنڈم دیا تھا ۔ اب بدھ کو کانگریس پارٹی کارکنان نے خلع کی تمام تحصیلوں پر میمورنڈم دیا اور انتباہ دیا ہے کہ اگر یوریا فراہمی کا مسئلہ حل نہیں ہوتا ہے تو کانگریس پارٹی احتجاج کرنے پر مجبور ہوگی۔


 



یوریا کھاد کی قلت اور اضافی قیمتوں پر کانگریس پارٹی کارکنان کا دھرناکانگریسکے ریاستی ترجمان تنج پونیا کی قیادت میں پارٹی کارکنان نے ایس ڈی ایم دفتر کے سامنے دھرنا دیا اس دوران انہوں نے یوگی حکومت کے خلاف نعرے بازی بھی کی۔ اس موقع پر تنج پونیانے کہا کہ' کانگریس اس مسئلے کو سیاسی نہیں بنا رہی ہے۔ لیکن افسوسناک بات یہ ہے کہ کسانوں کے مسئلے پر بھی اعداد و شمار کی بازی گری کی جا رہی ہے۔انہوں کہا کہ اگر یوریا کھاد دستیاب ہے تو کسانوں تک یہ کیوں نہیں پہنچ پا رہا ہے۔ تنج پنیا نے کہا کہ' یوریا کی دستیابی کا مسئلہ صرف ضلع میں ہی نہیں ہے بلکہ پوری ریاست میں یہ پریشانی بنی ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ کسانوں کو یوریا کھاد مہنگی قیمتوں پر دی جا رہی ہے۔ا نہوں نے مسلے کے ل ¾ے جاری کے گے ہیلپ لاین نمبر پر بھی سوال کھڑے کے ہیں۔


 



جدید تر اس سے پرانی