وزیر اعلیٰ نے رکشابندھن پر ریاستی عوام کو نیک خواہشات پیش کیں


 

 









رکشا بندھن کے موقع پر کووِڈ-19کے پروٹوکال پر پوری طرح عمل کیا جائے
  لکھنو 
اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے رکشا بندھن کے موقع پر ریاستی عوامی کو نیک خواہشات پیش کیں۔
آج یہاں جاری ایک تہنیتی پیغام میں وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ رکشا بندھن بھائی-بہن کے باہمی پیار، محبت اور بھروسہ کا تیوہار ہے۔ یہ تیوہار فرض شناسی، لگاو ¿، قربانی، سماجی یکجہتی اور خیر سگالی کے جذبہ کی علامت ہے۔
وزیراعلیٰ نے کہاکہ رکشا بندھن کے موقع پر کووِڈ-19کے پروٹوکال پر پوری طرح عمل کیا جائے۔ کوئی بھی عوامی تقریب منعقد نہ کی جائے۔ تیوہار کی تمام تر رسمیں گھر پر رہ کر ہی پوری کی جائیں۔
معلوم ہو کہ رکشا بندھن بھائی-بہن کی محبت والا تیوہار تو ہے ہی یہ ہندوستان کی استاد-شاگرد روایت کا بھی تیوہار ہے۔ یہ عطیہ کی اہمیت کو استحکام بخشنے والا مبارک تیوہار ہے۔رکشا بندھن کا تیوہار سماج میں محبت اور بھائی-چارہ بڑھانے کا کام بھی کرتا ہے۔





ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی