شعبہ لسانیات کے زیر اہتمام ویب لیکچر کا اہتمام

 



علی گڑھ: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو)کے شعبہ ¿ لسانیات کے زیر اہتمام ایک ویب ٹاک کا انعقاد عمل میں آیا جس کا عنوان ”مابعد لِبرل دنیا میں لسانی تکثیریت“ تھا۔
  مقرر خصوصی پروفیسر ای اناملائی (سابق ڈائرکٹر، سی آئی آئی ایل، میسور ، اور وزیٹنگ پروفیسر ، جنوب ایشیائی زبانوں و تہذیب کا شعبہ، شکاگو یونیورسٹی ) نے اس موضوع پر نہایت فاضلانہ گفتگو کی اور مختلف پہلوو ¿ں پر روشنی ڈالی۔ 
 پروفیسر اناملائی نے کہا کہ دنیا میں ازل سے ہی بہت سی زبانیں موجود رہی ہیں لیکن ہمیشہ ان کی طبیعت اور مزاج کا فرق رہا ہے۔ لسانی تکثیریت کا مزاج اور اس کی فطرت ہمیشہ الگ الگ رہی ہے۔ انھوں نے لسانی تکثیریت کی بہت سی وجوہات کا ذکر کیا جس میں انھوں نے عالمی بازار کو سرفہرست بتایا۔ 
 پروفیسر ای اناملائی کی گفتگو کے بعد شعبہ ¿ لسانیات کے سینئر استاد پروفیسر امتیاز حسنین نے سامعین کے سوالات مقرر خصوصی تک پہنچائے جن کا انھوں نے تشفی بخش جواب دیا۔ 
 پروگرام کا آغاز صدر شعبہ و ماہر لسانیات پروفیسر ایم جے وارثی کے تعارفی کلمات سے ہوا۔ انھوں نے پروفیسر ای اناملائی کے ذریعہ انجام دئے گئے علمی کاموں کا تفصیلی جائزہ پیش کیا۔ 
 ویب ٹاک میں شرکاءکی ایک کثیر تعداد موجود تھی۔ ڈاکٹر عبدالعزیز خاں نے نظامت کا فریضہ انجام دیا جب کہ مسعود علی بیگ نے کلمات تشکر ادا کئے۔ 


 غالب نشتر، اے ایم یو کورٹ کے ممبر مقرر
علی گڑھ: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو)کے ملاپورم سنٹر کی لاءیونٹ کے کوآرڈنیٹر اسسٹنٹ پروفیسر مسٹر غالب نشتر کو سینیارٹی کی بنیاد پر تعلیمی سال 2020-21 کے لئے اے ایم یو کورٹ کا ممبر مقرر کیا گیا ہے۔ 


 



ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی