حضرت عثمان غنیؓ جامع القرآن تھے: مولانا محمد سفیان


دارالعلوم نظامیہ فرنگی محل میں آن لائن جلسوں کااہتمام
لکھنو ¿ ۔ اسلامک سنٹر آف انڈیا فرنگی محل کے زیر اہتمام دارالعلوم نظامیہ فرنگی محل کی جامع مسجد عیدگاہ لکھنو ¿میں ۰۱ روزہ ”شہدائے دین حق واصلاح معاشرہ“کے جلسے آن لائن منعقد کیے جارہے ہیں۔ کووڈ-۹۱ کے پروٹوکال کے مد نظر کسی بھی طرح کی بھیڑ کو جمع نہ کرنے کی وجہ سے یہ ۰۱ روزہ جلسے آئن لائن ہی نشر کیے جائیں گے۔
تیسرے جلسے کو خطاب کرتے ہوئے مولانا محمد سفیان نظامی نے کہاکہ نبی پاک کا ارشاد ہے کہ ہر نبی کے کچھ رفیق ہوتے ہیں میرے رفیق جنت میںعثمانؓ ہیں۔ اس حدیث سے حضرت عثمانؓ کے رتبہ اور مرتبہ کا بخوبی اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔ حضرت عثمانؓ جو تیسرے خلیفہ تھے ۔ قرآن مجیدمیں دو آیتیں عموماً صحابہ کرامؓ اور خصوصاً مہاجرین وانصارکی فضیلت کے سلسلے میں ہیں۔ ان سب میں حضرت عثمان ؓ بھی شامل ہیں۔ آپ ؓ حضرت فاروق اعظمؓ کے بعد خلافت کے لیے منتخب کیے گئے۔ ۱۱ سال تین سو ترپن دن مسند خلافت پر فائز رہے۔
مولانا نے کہا کہ حضرت عثمانؓ جامع القرآن تھے۔ مصائب وپریشانی کو نہایت ہی صبر وسکون کے ساتھ برداشت کرتے تھے۔ شہادت کے موقع پر چالیس دنوں تک جس ضبط وتحمل کااظہار کیا وہ اپنے آپ میں ایک نظیر ہے۔ آپؓ میں اس حد تک شرم وحیا تھی کہ خود حضور اکرمبھی اس کا لحاظ رکھتے تھے۔ خود حضور اکرم نے فرمایا کہ عثمان ؓ کی حیا سے فرشتے بھی شرماتے ہیں۔
جلسے کاآغازقاری مبارک حسین کی تلاوت کلام پاک سے ہوا۔


 



ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی