سابق استاد آشکار حسین کا انتقال

 



علی گڑھ: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے سیدنا طاہر سیف الدین (منٹو سرکل) اسکول کے سابق استاد آشکار حسین (63) کا مختصر علالت کے بعد ان کی رہائش گاہ پر آج صبح انتقال ہوگیا۔وہ انگریزی کے استاد تھے اور یونیورسٹی کے سینئر سکنڈری اسکول (بوائز) اور ایس ٹی ایس اسکول میں تقریباً بیس برس تک درس و تدریس کے فرائض انجام دینے کے بعد 2017ءمیں سبکدوش ہوئے۔ مرحوم ملنسار، محنتی اور فرض شناس شخص تھے اور اپنے ساتھیوں اور شاگردوں میں بے حد مقبول تھے۔ وہ علامہ اقبال بورڈنگ ہاو ¿س کے وارڈن اور اے ایم یو اسکول ٹیچرس ایسوسی ایشن کے صدر بھی رہے تھے۔ 
 منٹو سرکل کے پرنسپل مسٹر فیصل نفیس نے گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم آشکار حسین اپنے طلبہ پر خاص توجہ دیتے تھے اور ان کی پوری رہنمائی کرتے تھے۔ یونیورسٹی کے دیگر حلقوں نے بھی رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ 


ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی