بین القوامی ورچول کانفرینس ۲۶ کو 


علی گڑھ : علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی لا فےکلٹی کی لا سوسائٹی کے زےر اہتمام ”ایک عالمی شہری بننے کی صلاحیت اور اپروچ“ موضوع پر 26 ستمبر کو اےک بین الاقوامی ورچوئل کانفرنس کا انعقاد کےا جا رہا ہے جس مےں ملک و بیرون ملک کے ماہرین عالمی شہریت کی ضروریات جیسے تخلیقی صلاحیت، مسائل کو حل کرنے کی صلاحیتوں، فیصلہ سازی، تنقیدی سوچ، نظریات کی موثر ترسیل، ٹیم ورک اور دیگر مہارتوں اور صفات پر تبادلہ خیال کریں گے۔
 دن کے 3 بجے سے شروع ہونے والے اس پروگرام مےں مسٹر سبھاجیت سانیال (ہمالیہ وائٹ ہا ¶س انٹرنیشنل کالج، نیپال) کلیدی خطبہ پےش کرےں گے جبکہ وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور کانفرنس کا افتتاح کریں گے۔ پرو وائس چانسلر پروفیسر ظہیرالدین بھی کانفرنس کے افتتاحی اجلاس مےں شریک ہوں گے۔
 کانفرنس کے ڈائریکٹر اور قانون کی فیکلٹی کے ڈین، پروفیسر ایم شکیل احمد صمدانی نے کہا کہ ''ڈاکٹر پربھا تھودم (ہیڈ، ریسرچ اینڈ اِنگےجمنٹ، یونیورسٹی آف برامی، عمان) اس پروگرام کی صدارت کریں گی اور محترمہ شیفلی راج (منیجنگ ڈائریکٹر، پی ایس آئی ٹی، کان پور) مہمان خصوصی ہیں''۔
 لا سوسائٹی کے سکریٹری عبد اللہ صمدانی نے کہاکہ اس کانفرنس مےں ویڈیو کانفرنس لنک، https://meet.google.com/hrm-qzbs-ext کے توسط سے شریک ہوا جا سکتا ہے۔


آن لائن مقابلوں کا انعقاد
علی گڑھ : علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی صد سالہ تقریبات کے تحت ملا پورم سنٹر کی لا سوسائٹی آن لائن مقابلوں کا انعقاد کر رہی ہے۔ نیشنل لا کوئز میں شرکت کے لےے رجسٹرےشن کی آخری تاریخ 2 اکتوبر ہے، جبکہ دلچسپی رکھنے والے امیدوار 6 اکتوبر تک آل انڈیا سر سید مضمون نویسی، کیس کمنٹری اور مکالمہ 2K-20 مقابلوں مےں آن لائن اندراج کراسکتے ہیں۔
 ملاپورم سینٹر کی لا سوسائٹی کے کنوینر، ڈاکٹر شاہنواز احمد ملک نے کہا کہ ''کسی بھی تسلیم شدہ ادارے سے بی اے ایل ایل بی یا ایل ایل بی کورس کرنے والے طلبا کوئز اور کیس کمنٹری مقابلوں مےں شامل ہو سکتے ہےں اور کسی بھی ڈسپلن کے طلبہ مباحثے اور مضمون نگاری مقابلوں میں حصہ لے سکتے ہیں''۔



ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی