ضعیفی ، بے سہارا خواتین ، معذور اور جذام پنشن کی لئے 1311.05 کروڑ روپئے کی دوسری قسط منتقل


 
یہ پنشن مستحقین کو ان کے گزر بسر کے لیے دی جا رہی ہے
لکھنو 
اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے آج یہاں لوک بھون میں سماجی پنشن اسکیموں کے تحت ضعیفی، بے سہارا خواتین ، معذورافراد اور جذام پنشن کی کل رقم 1311.05 کروڑ روپئے کی دوسری قسط (جولائی ، اگست اور ستمبر 2020) چھیاسی لاکھ پنچانوے ہزار ستائیس مستفیدین کو آل لائن منتقل کیا۔ اس موقع پر اپنے خطاب میں وزیر اعلیٰ نے کہا کہ پنشن کی یہ رقم مستفید ین ان کے عام گزر بسر کے لیے دیا جا رہا ہے ۔یہ مرکزی اور ریاستی حکومت کی عوامی بہبودی اسکیموں کا ایک حصہ ہے۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ اگر سماج کی سب سے کمزور کڑی کو مضبوط کر دیا جائے توپورے سماج کواقتصادی ، خود مختاری کی طرف گامزن ہونے سے نہیں روک سکتا۔ یہ خودمختاری ہندوستان بنانے کی بھی بنیاد بن سکتی ہے۔یہی وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی بھی منشاہے ۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نر کو نارائن سے جوڑ ان کی خدمت کررہی ہے۔ اگر کسی بے سہارا یا معذور کی زندگی میں ہم حکومت کی اسکیموں کے ذریعے خوشحالی لانے کے لئے کام کرتے ہیں تو ہمارا ضمیر خوش ہوتا ہے۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ کورونا مدت میں کسی بھی شخص کے سامنے کھانے کی پریشانی نہ آئے اس لیے ریاستی حکومت نے طے کیا کہ جن کے پاس راشن کارڈ نہیں ہے ان کاکارڈز فوراً بنا کر اناج فراہم کیا جائے۔ اہل خانہ کو اپریل 2020 سے ہر ماہ 02 بار راشن فراہم کیا جارہا ہے۔ حکومت نے یہ بھی یقینی بنایا ہے کہ ہر اہل فرد کو آیوشمان بھارت یوجنا یا مکھیہ منتر جن آروگیا یوجنا کا فائدہ ملے۔ اگر کسی شخص کے پاس کسی بھی حالت میں ہیلتھ پلان کارڈ نہیں ہے ، تو ایسی صورتحال میں علاج کے لیے ایک ہزار روپئے کی رقم گرام پردھان فنڈ یا میونسپل کارپوریشن فنڈ سے دستیاب کرانے کا بندوبست ہے ۔
 وزیر اعلی نے کہا کہ صرف بے سہارا خواتین اور خواتین رضا کا ر گروپوں کو تخلیقی کاموں سے جوڑ کر ہی انہیں مالی طور پر خود کفیل بنایا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر راشن دوکان کوئی معذور شخص یا خواتین امداد یافتہ گروپ چلائے گی تو یقینا وہ پوری جواب دہی کے ساتھ اس کام کو آگے بڑھا سکتے ہیں ۔
اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے ضلع پریاگ راج ، اجودھیا ، فتح پور ، للت پور ، دیوریا ، وارانسی اور چترکوٹ کے پنشن اسکیموں کے مستفید ین سے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ بات چیت کی اور ان کی خیریت دریافت کی
سماجی بہبود کے وزیر جناب رما پتی شاستری نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کی قیادت میں غریبوں کو ریاستی حکومت کے ذریعہ چلائی جانے والی اسکیموں کے فوائد بلاتفریق دیا جارہے ہیں۔ سماج کے آخری پائےدان پر کھڑے لوگوں کو فائدہ پہنچاکر سماج کو خوشحال بنایا جاسکتا ہے ۔
آج ضعیفی کی پنشن اسکیم کے 49 لاکھ 87 ہزار 54 مستفیدین کے اکاو ¿نٹ میں 748 کروڑ 06 لاکھ روپئے کی پنشن کی رقم ادا کی گئی۔ بے سہارا خواتین پنشن کے 26 لاکھ 06 ہزار 213 مستفیدین کے اکاو ¿نٹ میں 390 کروڑ 93 لاکھ روپئے کی پنشن ادا کی گئی۔معذور افراد پنشن کے 10 لاکھ 90 ہزار 436 مستفیدن کے اکاو ¿نٹ میں 163 کروڑ 57 لاکھ روپئے پنشن کی رقم ادا کی گئی۔ جذام پنشن کے تحت 11 ہزار 324 مستفیدن کے اکاو ¿نٹ میں 08 کروڑ 49 لاکھ روپئے کی پنشن کی رقم ادا کی گئی۔
اس موقع پر وزیر ریاست برائے خواتین بہبود (آزادانہ چارج)محترمہ سواتی سنگھ ، چیف سکریٹری جناب آر کے تیواری ، ایڈیشنل چیف سکریٹری اطلاعات و داخلہ جناب اونیش کمار اوستھی ، ایڈیشنل چیف سکریٹری مالیات جناب سنجیو کمار متل ، ایڈیشنل چیف سکریٹری خواتین بہبودمحترمہ ایس رادھا چوہان ، پرنسپل سکریٹری سماج بہبود جناب منوج سنگھ ، ایڈیشنل چیف سکریٹری معذور افراد و مستحکم کاری جناب ہیمنت راو ¿ ، ایڈیشنل چیف سکریٹری وزیر اعلیٰ جناب ایس پی گوئل اور ڈائریکٹر انفارمیشن جناب شیشیر اور دیگر سینئر افسران موجود تھے۔



ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی