لکھنو ¿: اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ ، یوگی آدتیہ ناتھ نے ، ایک دن میں کووڈ 19 کے 01 لاکھ 49 ہزار سے زیادہ ٹیسٹوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ، جانچ کی گنجائش کو روزانہ 1 لاکھ 50 ہزار کرنے کی ہدایت دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب تک کووڈ۔19 کے ذریعہ ایک موثر دوا یا ویکسین تیار نہیں ہو جاتی ہے تب تک زیادہ سے زیادہ جانچ اس کے خلاف سب سے بڑا ہتھیار ہے۔ لہٰذا ، جانچ کے کام کو بڑھانے کے لئے کوششوں کو جاری رکھنا چاہئے۔
وزیر اعلیٰ آج یہاں اپنی سرکاری رہائش گاہ پر بلائی گئی ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ میں ان لاک نظام کا جائزہ لے رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ لکھنو ¿اور کانپور نگر اضلاع میں کورونا کے پیش نظر باریکی سے جائزہ لے کر ایکشن پلان کو مو ¿ثر طریقے سے نافذ کیا جائے۔ لکھنو ¿ ضلع میں ماہر ڈاکٹروں کی ایک ٹیم تشکیل دی جائے ، جو ڈیجیٹل پلیٹ فارم پرعوام کو صحت سے متعلق مسائل پر قابو پانے کے لئے مشورے دے سکے۔ انہوں نے رابطے کا سراغ لگانے ، نگرانی اور ڈور ٹو ڈور سروے کام تیزی سے کرنے کی بھی ہدایت دی ہے۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ تمام ضلع مجسٹریٹ اور چیف میڈیکل آفیسر کووڈ اسپتال میں صبح اور انٹیگریٹڈ کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر میں شام کو باقاعدگی سے میٹنگ کریں اور کاموں کا جائزہ لیں اور مزید لائحہ عمل مرتب کریں۔ انہوں نے پولیس کو گشت کی سرگرمیوں میں اضافہ کرنے کی ہدایت دی۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ ٹرانسپورٹ کے ذریعہ انفورسمنٹ کی کارروائی موثر انداز میں کی جائے۔
وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے ترقیاتی منصوبوں کو فروغ دینے کی ہدایت دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کمشنر زرعی پیداوار ، انفراسٹرکچر اینڈ انڈسٹریل ڈویلپمنٹ کے کمشنر ، ایڈیشنل چیف سکریٹری / پرنسپل سکریٹری اور محکمہ کے سربراہ اپنے ماتحت دفاتر کا معائنہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ بازار صبح 09 بجے سے رات 09 بجے تک کھلیں۔ ریاست میں بازاروں کی ہفتہ وار بندی اتوار کو طے کی جائے۔
وزیراعلیٰ نے ہدایت دی کہ تمام ڈویڑنل کمشنر اپنی ڈویژنوں کے اضلاع میں 50 کروڑ روپے سے زائد کے ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیں۔ انہوں نے کہا کہ اس جائزے میں متعلقہ چیف ڈویلپمنٹ آفیسران کو موجود رہنا چاہئے۔ جائزہ میں عوامی نمائندوں کو بھی مدعو کیا جائے۔
وزیر اعلیٰ نے ادھیوگ بندھو کی میٹنگ طلب کرکے تاجروں کی مشکلات کو بروقت حل کرانے کی ہدایت بھی دی۔ انہوں نے کہا کہ وہ خود ادھیوگ بندھو کی ورچول میٹنگ میں شریک ہوکر تاجروں سے گفتگو کریں گے۔ادھیوگ بندھو سے تین طرح کے کاروباری افراد شامل ہیں۔ ایک وہ لوگ جو اپنی صنعتیں چلا رہے ہیں ، دوسرا وہ جن کے کاروبار قائم ہورہے ہیں اور تیسرا وہ تاجر جو ریاست میں صنعتوں کو قائم کرنے کے لئے راضی ہیں یا کوششیں کررہے ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ وہ ان تینوں اقسام کے تاجروں کے ساتھ بات چیت کریں گے۔
تمام معاشی سرگرمیاں تیز رفتار سے چلانے کی ہدایت دیتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ جی ایس ٹی کا جائزہ لیاجائے ۔ انہوں نے بتایا کہ وہ خود جی ایس ٹی کے تحت محصولات جمع کرنے کا جائزہ لیں گے۔ انہوں نے اسمارٹ سٹی مشن اور ’امرت یوجنا ‘کے کاموں کو تیزرفتاری سے نافذ کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ وہ ان اسکیموں کی پیش رفت کا بھی جائزہ لیں گے۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ڈیری سیکٹر میں بے پناہ امکانات ہیں۔ اس شعبے کی توسیع کے لےے ، زیادہ سے زیادہ دودھ کمیٹیاں تشکیل دی جائیں۔ انہوں نے سیلاب سے متاثرہ اضلاع کے ضلع مجسٹریٹوں کو ہدایت دی کہ وہ سیلاب سے ہونے والی فصلوں کے نقصان کا سروے کرکے کاشتکاروں کو فوری معاوضہ فراہم کریں۔
اس موقع پر ،وزیر صحت و طبی تعلیم جناب سریش کھنہ ، وزیر صحت جناب جئے پرتاپ سنگھ ، چیف سکریٹری جناب آر کے تیواری ، انفراسٹرکچر اینڈ انڈسٹریل ڈویلپمنٹ کمشنرجناب آلوک ٹنڈن ، کمشنر برائے زرعی پیداوار جناب آلوک سنہا ، ایڈیشنل چیف سکریٹری خزانہ جناب سنجیو متل ، ایڈیشنل چیف سکریٹری داخلہ اور اطلاعات جناب اونیش کمار اوستھی ، ڈائرکٹر جنرل پولیس جناب ہتیش سی اوستھی ، ایڈیشنل چیف سکریٹری ریونیو محترمہ رینوکا کمار ، ایڈیشنل چیف سکریٹری وزیراعلیٰ جناب ایس پی گوئل ، ایڈیشنل چیف سکریٹری صحت جناب امت موہن پرساد ، ایڈیشنل چیف سکریٹری طبی تعلیم ڈاکٹر رجنیش دوبے ، ایڈیشنل چیف سکریٹری دیہی ترقی اور پنچایتی راج جناب منوج کمار سنگھ ، ایڈیشنل چیف سکریٹری ایم ایس ایم ای جناب نونیت سہگل، ایڈیشنل چیف سکریٹری زراعت جناب دیویش چترویدی، پرنسپل سکریٹری وزیراعلیٰ جناب سنجے پرساد، پرنسپل سکریٹر ی مویشی پروری جناب بھونیش کمار، سکریٹری وزیراعلیٰ جناب آلوک کمار، ڈائرکٹر اطلاعات جناب ششر سمیت دیگر اعلیٰ افسران موجودتھے۔
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭