-لکھنو
اترپردیش حکومت کے ذریعہ قومی غذائی تحفظاتی ایکٹ میں دئے گئے بندوبستوں کے تحت شفافیت-مکمل تقسیم کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ اسی ضمن میں ڈاٹا ڈزیٹائیزیشن کرتے ہوئے آدھار فیڈنگ اور سیڈنگ پر ای-پاس مشینوں کے توسط سے آدھار تصدیق کاری کے ذریعہ صارفین کو تقسیم یقینی بنائی جا رہی ہے۔ گزشتہ ایک سال میں تمام راشن کارڈ کے تمام کارڈ ہولڈروں (13.68کروڑ ) کی آدھار فیڈنگ 96.71سے بڑھاکر 98.89فیصد (14.51) کر دی گئی ہے۔یہ اطلاع ایڈیشنل کمشنر فوڈ جناب انل کمار دوبے نے دی ہے۔
جناب دوبے نے بتایاکہ گزشتہ ایک برس میں کل 82.68لاکھ مستفیدین کے آدھار فیڈنگ کا کام کیاگیا، جس میں سے کورونا انفیکشن کے مد نظر نافذ لاک ڈاو ¿ن مدت :اپریل 2020سے جون 2020میں بھی 43.97لاکھ مستفیدین کے آدھار فیڈنگ کا کام محکمہ ¿ غذا ورسد، اترپردیش کے ذریعہ کیا گیا ہے۔
ایڈیشنل کمشنر نے بتایاکہ گزشتہ ایک برس میں تمام راشن کارڈوں میں فیڈیڈ آدھار کی آدھار سیڈنگ 86.49فیصد(12.24کروڑ) سے بڑھا کر 95.50 فیصد (14.01کروڑ)کر دی گئی ہے۔ معلوم ہو کہ ایک سال میں کل 1.77کروڑ مستفیدین کو آدھار سیڈنگ کا کام کیا گیا، جس میں سے کورونا انفیکشن کے مد نظر نافذ لاک ڈاو ¿ن مدت اپریل 2020سے جون2020میں بھی 47.40لاکھ امیدواروں کے آدھار سیڈنگ کا کام محکمہ کے ذریعہ کرایا گیا ہے۔
جناب دوبے نے بتایاکہ کورونا وبا کے باعث کوئی بھی فرد بھوکہ نہ رہنے پائے، کے مد نظر محکمہ کے ذریعہ لاک ڈاو ¿ن مدت اپریل 2020سے جون 2020میں بھی 12.13لاکھ نئے راشن کارڈ اور 2.88لاکھ راشن کارڈ مہاجر مزدوروں کے جاری کراتے ہوئے ان پر اناج کی تقسیم کرائی گئی۔
ایڈیشنل کمشنر نے بتایاکہ کورونا وبا کے مد نظر نافذ لاک ڈاو ¿ن مدت اپریل 2020سے جون2020تک وزیراعظم غریب بہبود اناج اسکیم کے تحت این ایف ایس اے کے ہر مہینے اوسطاً 13.91کروڑ مستفیدین کو اور خود کفیل ہندوستان اسکیم کے تحت 6لاکھ امیدواروں کو اناج تقسیم کرایا گیا۔