جامعہ ملیہ اسلامیہ نے "کووڈ 19 - تشخیص اور کلینیکل مینجمنٹ" پر ویبنار کا اہتمام کیا

 


جامعہ ملیہ اسلامیہ کے سینٹرفار انٹر ڈسیپلینری ریسرچ بیسک سائنسز (سی آئی آر بی ایس سی) نے 26 ستمبر 2020 کو " کووڈ 19: تشخیص اور کلینیکل مینجمنٹ" پر ایک ویبنار کا اہتمام کیا۔

 

پروفیسر شوبھا بروور (ایمریٹس پروفیسر ، فیکلٹی آف ہیلتھ اینڈ میڈیکل سائنسز ، ایس جی ٹی یونیورسٹی ، گڑگاؤں) اور ڈاکٹر شیوتا بنسل (کنسلٹنٹ ، پلمونری میڈیسن ، پلیو مینری میڈیسن ، کریٹیکل کیئر سلیپ میڈیسن ای آئی ایم ایچ اے این ایس نایٹی ملٹی اسپیشلیٹی اسپتال ، نئی دہلی) بطور اسپیکر شریک تھے۔ 

 

پروفیسر بروور نے کووڈ-19 کے لئے دستیاب تشخیصی طریقوں پر جائزہ پیش کیا جس میں ریئل ٹائم پی سی آر ، سیرولوجی اور اینٹیجن کا پتہ لگانا شامل ہے۔ اس کے علاوہ ، انھوں نے اس انفیکشن سے متعلق عمومی تاثر اور حقائق پر بھی معلومات فراہم کی۔

 

دوسرے اسپیکر شیوتا بنسل نے اس بیماری کے کلینیکل پہلوؤں پر روشنی ڈالی جس میں ہلکے ، شدید اور انتہائی سنگین کیسیسز شامل ہیں ساتھ ہی انھوں نے کووڈ 19 مریضوں کے لئے موجودہ ٹریٹمنٹ پروٹوکول پر زور دیا جس میں اینٹی ویرل ادویات ، اسٹیرائڈز ، اینٹی سوزش دوائیاں ، اینٹیکوگلینٹس ، پلازما تھراپی اور سپلیمنٹس وگیرہ شامل ہیں۔

 

جامعہ ملیہ اسلامیہ کی وائس چانسلر پروفیسر نجمہ اختر نے ایسی سرگرمیوں کی اہمیت پرو زور دیا جس میں صحت سے متعلق پہلوؤں اور کووڈ19 سے متعلق آگہی کے بارے میں مکالمے موجودہ منظرنامے میں انتہائی اہم ہیں۔

 

انہوں نے صحت کی دیکھ بھال میں کووڈ 19 پر خصوصی تحقیق کرنے کی ضرورت کا بھی اظہار کیا اور کیا جب ہم ایسا کریں گے تبھی ہندوستان آتم نربھر بنے گا۔


ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی