تمام ضروری دوائیوں کے بیک اپ کے ساتھ کوویڈ۔19 علاج کی مناسب دستیابی کو یقینی بنائیں

 



لکھنو 
اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے کووڈ19-کے علا ج کی تمام ضروری دواو ¿ں اور بیک اپ سمیت وافر مقدار میں دستیابی کو یقینی بنانے کی ہدایت دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضلع اسپتالوں ، میڈیکل کالجوں اور طبی اداروں میں دوائیوں اور آکسیجن کابہتر بندوبست بنائے رکھاجائے۔
وزیر اعلی آج یہاں لوک بھون میںمنعقدہ ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ میں انلاک بندوبست کا جائزہ لے رہے تھے۔ انہوں نے کووڈ اسپتالوں کے بندوبست کو چست درست بنانے کی ہدایت دی ۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرس اور نرسنگ اسٹاف وارڈوں میںمسلسل راو ¿نڈ لیں۔ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکس کو تربیت کا عمل مسلسل جاری رہے۔
وزیراعلیٰ نے کووڈ اسپتالوں میں بیڈوں کی تعداد بڑھانے کی ہدایت دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کانٹینٹ ٹریسنگ کا کام پوری تیز ی سے کیا جائے ۔ اس کے لئے سرویلانس ٹیم کے بندوبست کو مزید مستحکم کیا جائے۔ یہ یقینی بنایا جائے کہ مریضوں کے لیے آکسیجن مقررہ شرح پردستیاب ہو۔ اس کی کالا با زی کرنے والوں کے خلا ف سخت کارروائی کی جائے۔
وزیر اعلیٰ نے لکھنو ¿ اور کانپورنگر میں علاج معالجے کومزیدبہتر بنانے کی ہدایت دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایڈیشنل چیف سکریٹری صحت اور ایڈیشنل چیف سکریٹری دیہی ترقیات اور پنچایتی راج ضلع لکھنو ¿ کے طبی بندوبست کا جائزہ لیں۔ پرنسپل سکریٹری صحت ضلع کانپور نگر کے طبی بندوبست کا جائزہ لیں۔ انہوں نے کہا کہ کووڈ متاثرہ مریض کو بروقت اسپتال میں داخل کرا کے زیادہ سے زیادہ لوگوں کی زندگی بچائی جا سکتی ہے ۔ اس کے لیے کووڈ 19 کے علاج کے موثر بندوبست ہر حال میںبنائے رکھا جائے ۔
وزیر اعلیٰ نے کوڈ اسپتال میں داخل مریضوں کی گہری نگرانی کرنے کی ہدایت دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کامیابی کے ساتھ زیر علاج مریضوں کے علاج و معالجے کا باریکی سے مطالعہ کیا جانا چاہئے۔ اس سے دوسرے مریضوں کے کامیاب علاج کرنے مدد ملے گی۔ انہوں نے ایڈیشنل چیف سکریٹری میڈیکل طبی تعلیم کو میڈیکل کا لج اور طبی اداروں میںو ایڈیشنل چیف سکریٹری صحت کو ضلع اسپتالوں میں اس کا جائزہ لینے کی ہدایت کی ہے۔
وزیراعلیٰ نے کوویڈ۔19 حفاظت اوربچاو ¿ کے سلسلہ میں لو گوں کو بیدار کرنے کی کا رروائی کو مسلسل جا ری رکھنے کی ہدایت دی ۔ انہوں نے کہا کہ اس مرض کی جب تک کوئی کارگر دوایا ویکسین فروغ نہیں ہوجاتی تب تک روک تھام ہی بہترین حل ہے۔ اس لیے کووڈ۔19 کے سلسلے میں بیداری کی کارروائی موثر انداز میں چلایاجائے۔
وزیر اعلیٰ نے کہاکہ عوام کو منا سب قیمت پر سبزیاں فراہم کر انے کے لیے سبھی ضروری قدم اٹھائے جائیں ۔ انہوں نے آلو ، پیا ز ، ٹما ٹر کی جمع خوری کرنے والوں کے خلا ف کا رروائی کرنے کی ہدایت دی ہے ۔
اس موقع پر وزیرطبی تعلیم جناب سریس کھنا ، وزیر طب و صحت جناب جئے پرتاپ سنگھ ، چیف سکریٹری جناب آر کے تیواری ،کمشنر انفرااسٹرکچر اور صنعتی ترقی جناب آلوک ٹنڈن ،کمشنر زرعی پیداوار جناب آلوک سنہا ،ایڈیشنل چیف سکریٹری مالیات جناب سنجیو متل ، ایڈیشنل چیف سکریٹری داخلہ و اطلاعات جناب اونیش کمار اوستھی ، ڈا ئر کٹر جنرل پولیس جناب ہتیش سی اوستھی ، ایڈیشنل چیف سکریٹری ریو نیو محترمہ رینوکا کمار ، ایڈیشنل چیف سکریٹری صحت جناب امت مو ہن پر ساد ،ایڈیشنل چیف سکریٹری طبی تعلیم ڈاکٹر رجنیش دوبے ، ایڈیشنل چیف سکریٹری وزیر اعلیٰ جناب ایس پی گوئل ، ایڈیشنل چیف سکریٹری ایم ایس ایم ای جناب نو نیت سہگل ، ایڈیشنل چیف سکریٹری پنچایتی راج اور دیہی ترقیات جناب منوج کمار سنگھ ، ایڈیشنل چیف سکریٹری زراعت جناب دیویش چتر ویدی ، پرنسپل سکریٹری وزیر اعلیٰ جناب سنجے پر ساد ، پرنسپل سکریٹری مویشی پر وری جناب بھونیش کمار ، پرنسپل سکریٹری صحت آلوک کمار ،سکریٹری وزیر اعلیٰ جناب آلوک کمار ، ڈائریکٹر اطلاعات جناب ششرسمیت دیگر سینئر افسران موجود تھے۔



ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی