وزیر اعلیٰ نے ہائی رسک گروپ کی نشاندہی کرتے ہوئے کووڈ 19 ٹیسٹ کروانے کی ہدایت دی



سبھی اضلاع میں اینٹی گریٹڈ کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر پوری فعالیت کے ساتھ چلایا جائے
وزیر اعلیٰ اروگیہ میلہ شروع کرنے کے سلسلے میں غور کیا جائے
   لکھنو 
اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے ہائی رسک گروپ کی نشاند ہی کرتے ہوئے زیادہ سے زیادہ کووڈ 19 ٹیسٹ کروانے کی ہدایت دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہائی رسک گروپ کا آر ٹی پی سی آر ٹیسٹ کیا جائے۔ اس سے کورونا کے پھیلاو ¿ کو کنٹرول کرنے میں مدد ملے گی۔
وزیر اعلی آج یہاں اپنی سرکاری رہائش گاہ پر ایک اعلی سطحی میٹنگ میں ان لاک بندوبست کا جائزہ لے رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ سبھی اضلاع میں اینٹی گریٹیڈ کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر پوری فعالیت کے ساتھ چلایا جائے۔ ضلع مجسٹریٹ اور چیف میڈیکل افسر یومیہ میٹنگ کریں اور صورتحال کا جائزہ لیں اور آئندہ کے لئے حکمت عملی طے کریں۔ یہ میٹنگ صبح کووڈاسپتال اور شام کو اینٹی گریٹیڈ کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر میں بلائی جائے۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ ڈور ٹو ڈور سروے کا کام تیزی سے کیا جائے۔ سروے کے دوران پلس آکسی میٹر کے توسط سے لوگوں کے آکسیجن سطح کی جانچ کی جائے۔ مقررہ سطح سے کم آکسیجن والے افراد کواسپتال بھیج کر وہاں ان کی تفصیلی جانچ اور علاج کا بندوبست یقینی بنایا جائے۔
وزیراعلیٰ نے نان کووڈ اسپتالوں میںکووڈ 19 کے پروٹوکول کے مطابق او پی ڈی سروس شروع کرنے کی ہدایت دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسی طرح سبھی احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے کمیونٹی اور بنیادی صحت مراکز میں بھی او پی ڈی کی سہولت شروع کی جائے۔ وزیر اعلیٰ اروگیہ میلہ شروع کرنے کے سلسلے میں غور کیا جائے۔ اس سے صحت سے متعلق بیداری میںا ضافہ ہوگا۔ انہوں نے کووڈ 19 کے تئیں بیداری پیدا کرنے کے لئے مہم جاری رکھنے کی ہدایت دی۔
وزیراعلیٰ نے ہدایت دی کہ سرمایہ کاری تجاویزکی باقاعدہ مانیٹرنگ کرتے ہوئے سرمایہ کاروںاور صنعت کاروں کی مشکلات کو بروقت حل کیا جائے ۔ مختلف پالیسیوں کے تحت منظور سہولیات بروقت دستیاب ہوں۔ اس کے لئے ضلع ،منطقہ اور ریاستی ہیڈ کوارٹرسطح پر مستقل نگرانی کی جائے۔ انہوں نے بتایا کہ وہ اتر پردیش انوسٹر سمٹ 2018 کے موقع پر ایم او یو پر عمل درآمد کا جائزہ لینے کے ساتھ متعلقہ سرمایہ کاروں کے ساتھ میٹنگ کریں گے۔
وزیراعلیٰ نے محکمہ مویشی پروری کوگﺅ پناہگاہوں کا بندوبست مستحکم بنانے کی ہدایت دی۔ انہوں نے کہا کہ گﺅ پناہگاہوں کو آمدنی کا ذریعہ بنانے کے لئے ایک ایکشن پلان تیار کیا جائے۔ اس کے تحت بائیو گیس پلانٹ لگانے کو ترجیح دی جائے۔
اس موقع پروزیر طبی تعلیم جناب سریش کھنہ ، وزیر صحت جناب جئے پرتاپ سنگھ ، چیف سکریٹری جناب آر کے تیواری ، کمشنر انفراسٹرکچر و صنعتی ترقیات جناب آلوک ٹنڈن ،کمشنر برائے زرعی پیداوارجناب آلوک سنہا ، ایڈیشنل چیف سکریٹری مالیات جناب سنجیو متل ، ایڈیشنل چیف سکریٹری داخلہ و اطلاعات جناب اونیش کمار اوستھی ، ایڈیشنل چیف سکریٹری ریونیو محترمہ رینوکا کمار، ایڈیشنل چیف سکریٹری صحت جناب امت موہن پرساد ، ایڈیشنل چیف سکریٹری طبی تعلیم ڈاکٹر رجنیش دوبے ، ایڈیشنل چیف سکریٹری ایم ایس ایم ای جناب نونیت سہگل ، ایڈیشنل چیف سکریٹری پنچایتی راج و دیہی ترقیات جناب منوج کمار سنگھ ،ایڈیشنل چیف سکریٹری زراعت جناب دویش چترویدی، پرنسپل سکریٹری مویشی پروری جناب بھونیش کمار،پرنسپل سکریٹری صحت جناب آلوک کمار ، پرنسپل سکریٹری وزیر اعلیٰ جناب سنجے پرساد ، سکریٹری وزیر اعلیٰ جناب آلوک کمار ، ڈائریکٹر اطلاعات جناب ششر سمیت دیگر سینئر افسران موجود تھے۔



ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی