جامعہ ملیہ اسلامیہ میں "قومی تعلیمی پالیسی 2020: تبدیلی اصلاحات کی تعبیر" کے موضوع پر ویبنار کااہتمام


 

فیکلٹی آف ایجوکیشن،جامعہ ملیہ اسلامیہ 16 ستمبر 2020 کو،’قومی تعلیمی پالیسی 2020: تبدیلی اصلاحات کی تعبیر‘کے عنوان سے ایک ویبنار کا اہتمام کررہی ہے ، جو صبح 10.30 بجے سے 17:00 بجے تک جاری رہے گا۔

 

ویبنارمیں مختلف قومی سطح کے قانونی اور خودمختار اداروں ، سابق اور موجودہ وائس چانسلرز اور قومی و بین الاقوامی یونیورسٹیوں کے ڈپٹی وائس چانسلر،پالیسی ساز اور محققین کو حال ہی میں اعلان کردہ قومی تعلیمی پالیسی پر غور کرنے کے لئے ممتاز ماہرین اکٹھا ہوں گے۔

 

پروفیسر سرنجن داس،وائس چانسلر،جادھو پور یونیورسٹی،مغربی بنگال،ویبنار کا افتتاح کریں گے اور افتتاحی اجلاس جامعہ ملیہ اسلامیہ کے وائس چانسلر پروفیسر نجمہ اختر کے زیر صدارت ہوگا۔

 

این ای پی 2020 نے،تعلیم سے متعلق 34 سالہ قومی پالیسی کو تبدیل کیا ہے جو 1986 میں تشکیل دی گئی تھی اور اس کا مقصد اسکول اور اعلی تعلیم کے نظام میں تبدیلی کی اصلاح کی راہ ہموار کرنا ہے۔

 

پالیسی کی سفارشات سے ہندوستانی تعلیمی نظام میں سنگ میل ثابت ہوگی اور اسکولوں اور کالجوں کے نصاب کو بہتری آئے گی ۔اس سے نہ صرف ایک طالب علم کے پڑھنے کے طریقے میں بلکہ امتحانات کروانے اور حتمی تشخیص کے طریقوں میں بھی تبدیلی آئے گی۔ نیز ، اسکولوں اور کالجوں میں مضامین کا انتخاب کرنے کے لیے معاون ہوگی۔

 

ویبنار کا مقصد قومی تعلیمی پالیسی 2020 کے نفاذ کے لئے ضروری قدم پر بات چیت کرنا ہے۔ امید ہے کہ ویبنار محققین ، ماہرین اور پالیسی سازوں کا قومی نیٹ ورک بنانے کا موقع فراہم کرے گی تاکہ پائیدار علم کی تعمیر کے لئےعملی جامہ پہنایا جاسکے۔


ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی