فساد متاثرین کی مکمل بازآبادکاری انہیں روزگار سے جوڑ دینے میں ہے / سید محمد جعفر
نئی دہلی ; محمد حسن گڑھی مینڈوکے رہنے والے ہیں بولیرو پیک اپ گاڑی رکھتے تھے اسی سے روزی روٹی کماتے تھے ، چمن وہار کے عثمان فریدی اپنی ویگن آرکارچلاکراپنے بچوں پیٹ پالتے تھے اور شیو وہار کے محمد ارشاد ٹیمپو کے ذریعے روزی روٹی کا بندوبست کرتے تھے، لیکن 24 فروی 2020 کو ہوئے دہلی فسادات نے ایک لمحے میں ان کا سب کچھ تباہ کر دیا، شرپسندوں نے ان کی گاڑیوں کو جلاکر راکھ کر دیا تھا ۔ لیکن وژن 2026 کی سروے ٹیم کو جب ان کے بارے میں تفصیلات معلوم ہوئیں تو انہوں نے یہ معاملہ فاونڈیشن کی بازآبادکاری کمیٹی کو سونپا انہوں نے تفصیلات کا جائزہ لینے کے بعد ان کی مدد کے لیے جو منصوبہ بنا یا تھا ، آج پورا ہوا ۔
آج جامعہ نگر میں منعقد ایک سادہ تقریب میں جماعت اسلامی ہند کے نائب امیر سید محمد جعفر نے تینوں متاثرین کو گاڑیوں کی چابی دی ۔ اس موقع پر انہوں نے کہا وژن 2026 اول روز سے دہلی فسادات متاثرین کی مشکلات کو دور کرنے کے لیے کام کر رہا ہے ، فساد متاثرین کی مکمل بازآبادکاری انہیں روزگار سے جوڑ دینے میں ہے اور وژن متاثرین کی مکمل بازآبادکاری کے لیے کام کر رہا ہے تاکہ لوگ اپنے پیروں پر کھڑے ہوسکیں ۔
واضح ہو کہ فاونڈیشن فساد متاثرہ علاقوں شیووہار ، کھجوری خاص ، مصطفیٰ آباد سمیت دیگر علاقوں میں تباہ ہوئےگھروں اور دوکانوں کی مرمت اور انہیں روزگار سے جوڑنے کے پروجیکٹوں پر کام کر رہا ہے ۔ ابتک 70 گھروں 15 دوکانوں کی تعمیر نو کے بعد متاژرہ خاندانوں کے حوالے کر چکا ہے ، مزید پروجیکٹ تکمیل کے مرحلے میں ہیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔