علی گڑھ : معروف کمپنیوں میکس بوپا، آئی انرجائزر، ہیکسا ویو اور بلڈنگ اےنڈ وُڈ ورکس انٹرنیشنل کی آن لائن بھرتی مہم کے تحت علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے پانچ طلبہ کی تقرری کی گئی ہے۔
طلبہ کی بھرتی کے لئے اے ایم یو کے ٹریننگ اینڈ پلیسمنٹ آفس (جنرل) کے زیر انتظام چلائی گئی آن لائن بھرتی مہم میںسخت آن لائن انٹرویو اور ٹیسٹ کے بعد ایم بی اے ملا پورم سےنٹر کے طالب علم محمد ثاقب کو مینجمنٹ ٹریننگ (میکس بوپا) ، روی ساہنی کو ایپلی کیشن انجینئر، بھانو پرتاپ سنگھ کو ٹیکنیکل ممبر (ہیکسا-وےو)، ایم اے ہیومن رائٹس کی محترمہ شگفتہ رےاض کو پروجیکٹ کوآرڈینیٹر (بلڈنگ اینڈ ووڈ ورکس) اور ایم اے سائکلوجی کی اروبا فاطمہ کو اسسٹنٹ ایگزیکٹو ( انرجائزر) کے طور پر منتخب کیا گیا۔
ٹریننگ اینڈ پلیسمنٹ آفیسر (جنرل) مسٹر سعد حمید اور اسسٹنٹ ٹی پی او ڈاکٹر جہانگیر عالم نے مذکورہ کمپنیو ں کا شکریہ ادا کےا اور منتخب طلباءکو مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ ٹی پی او (جنرل) کووڈ تعدی کے باوجود طلبہ کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے کی پوری کوشش کر رہا ہے۔