تجدید لائبریری اور انفارمیشن سائنس ایجوکیشن: موجودہ حیثیت اور مستقبل کے مطالعات'' موضوع پر 26 کو انٹرنیشنل ورچوئل سمٹ


علی گڑھ : علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے لائبریری اےنڈ انفارمیشن سائنس شعبہ کے زیر اہتمام ''تجدید لائبریری اور انفارمیشن سائنس ایجوکیشن: موجودہ حیثیت اور مستقبل کے مطالعات'' موضوع پر 26 ستمبر 2020 کو انٹرنیشنل ورچوئل سمٹ کا انعقاد کیا جارہا ہے جس میں ماہرین لائبریری اور انفارمیشن سائنس ایجوکیشن کے جدید طریقوں پر تبادلہ خیال کریں گے۔
 وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور مذکورہ تاریخ کو صبح 9.30بجے کانفرنس کا افتتاح کریں گے۔ اس کے بعد انٹرنیشنل فیڈریشن آف لائبریریز ایسوسی ایشن اےنڈ انسٹی ٹےوشنس کی صدر ڈاکٹر کرسٹین میک کینزی کلیدی خطبہ پےش کریں گی۔ سوشل سائنس فیکلٹی کے ڈین پروفیسر نثار اے خان خصوصی تقریر کریں گے۔
 اس سمٹ مےں پروفیسر ٹی ڈی کیمپ راجو (وائس چانسلر، یونیورسٹی آف بنگلور)، پروفیسر دلجیت سنگھ (یونیورسٹی آف ملایا، ملیشیا)، ڈاکٹر بھوونارائن (یونیورسٹی آف ٹکنالوجی، سڈنی، آسٹریلیا)، ڈاکٹر بی شڈرشا (کینیڈا)، پروفیسر ایم نصیر الدین متل (بنگلہ دیش) اور پروفیسر ریسہ النزویلا (فلپائن) لائبریری سائنس کے رجحانات پر تبادلہ خیال کرےں گی۔



ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی