اے ایم یو انتظامیہ یونیورسٹی کی جائیدادوں کے تحفظ کے لئے پرعزم 


علی گڑھ: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے رجسٹرار، مسٹر عبد الحمید (آئی پی ایس) نے آج یونیورسٹی قلعہ (فورٹ) اور پٹواری نگلا کی زمین سمیت ملحقہ دیگر جائیدادوں کا سروے کیا اور سیکیورٹی انتظامات کا معائنہ کےا۔ اس دورے کے دوران انہوں نے قلعہ کے احاطہ کے تمام حصوں کا معائنہ کےا۔
 پروفیسر ایم وسیم علی (پراکٹر)، ڈاکٹر سید علی نواز زیدی (ڈپٹی پراکٹر) اور پروفیسر شکیل احمد (ممبر انچارج، پراپرٹی) بھی اس دورے مےں شریک ہوئے اور یونیورسٹی کی ملکیت اراضی کے سیکیورٹی انتظامات کو بہتر بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔
 مسٹر عبدالحمید نے کہا کہ اے ایم یو انتظامیہ یونیورسٹی کی جائیدادوں کے تحفظ کے لئے پرعزم ہے اورجلد ہی یونیورسٹی کے زیر ملکیت پلاٹوں اور اراضی کے علاقوں مےں باڑ لگادی جائے گی اوران علاقوں میں ستون اور بورڈ لگائے جائیں گے۔ انہوں نے متعلقہ حکام سے حفاظتی اقدامات کے لئے تجاویز پیش کرنے کو بھی کہا۔
 واضح ہو کہ حال ہی مےں کچھ نامعلوم شرپسندوں نے اے ایم یو قلعہ کے گیٹ پر لگی لوہے کی گرل نکال لی تھی۔



جدید تر اس سے پرانی