کوچنگ انسٹی ٹیوٹ پربھارت تبت سنواد منچ وبھاجپا اقلیتی مورچہ نے درج کرائی ایف آئی آر
لکھنو: کشمیر اور لداخ کو چین کے نقشے میں دکھائے جانے پرہنگامہ شروع ہوگیا ہے۔اس کی شروعات آج راجدھانی لکھنو سے ہوئی ہے ،ہوسکتا ہے اب اس خبر کے عام ہوتے ہی کئی مقامات پر لوگ سامنے آجائیں ۔آج یہاں بھارت تبت سنواد منچ اور بی جے پی اقلیتی مورچہ نے راجستھان جودھ پور کے کوچنگ انسٹی ٹیوٹ” لاءپریپ ٹیوٹوریل“ کے خلاف بدھ کی دوپہر ڈھائی بجے حضرت گنج کوتوالی میں ایف آئی آر درج کرائی۔ اس سلسلے میں ڈی سی پی سنٹرل سومیندر ورما کو میمورنڈم دے کر کارروائی کا مطالبہ کیا گیا۔ اس دوران ، اے سی پی سنٹرل راگھویندر مشرا بھی موجود تھے۔
بھارت تبت سنواد مچ کے صدر ڈاکٹر سنجے شکلا اور بی جے پی اقلیتی مورچہ کے قومی سکریٹری شفاعت حسین نے کہا کہ کوچنگ انسٹی ٹیوٹ کے براو ¿زر میں ایشیاءکا جو نقشہ شائع کیا گیا ہے ، اس میں جموں وکشمیر اور لداخ کو چین کا حصہ دکھایا گیا ہے اورجسے تقسیم بھی کیا جارہا ہے۔ کوچنگ انسٹی ٹیوٹ کا یہ عمل ہندوستان کی سالمیت اور خودمختاری پر حملہ اور غداری ہے جسے کسی بھی صورت قبول نہیں کیا جاسکتا۔ ان رہنماو ¿ں نے کہا کہ اس سلسلے میں وہ ریاست کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ ، وزیر داخلہ امت شاہ اور راجستھان کے گورنر کلراج مشرا کو بھی میمورنڈم بھیجیں گے۔ پولیس حکام نے سخت کارروائی کی یقین دہانی کرائی ہے۔
میمورنڈم دینے والوں میں ڈاکٹر سنجے شکلا ، شفاعت حسین کے علاوہ بی جے پی کی ریاستی ورکنگ کمیٹی کی ممبر بھاونا سنگھ ، ششر چترویدی قومی ترجمان ہندو مہاسبھا ، محمد شمیم ایڈووکیٹ سابق مہانگرجنرل سکریٹری بی جے پی اقلیتی محاذ ،قاری شمش تبریزسمیت بڑی تعداد میں لوگ شامل تھے۔