شعبہ کامرس کی جانب سے ورچوئل بین الاقوامی سیمینار 3ستمبر کو

 



علی گڑھ ،: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو)کے شعبہ ¿ کامرس کی جانب سے آئندہ تین ستمبر کو ایک ورچوئل بین الاقوامی سیمینار بعنوان ”کووِڈ19 کے بعد کی دنیا میں خواتین کے لئے کیریئر کے چیلنج“ منعقد کیا جارہا ہے۔
  وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور سیمینار کے سرپرست ہیں ۔ فیکلٹی آف کامرس کے ڈین پروفیسر عمران سلیم، شعبہ ¿ کامرس کے سربراہ پروفیسر نواب علی خاں ، پروفیسر سمیع اے خاں (شاہ عبدالعزیز یونیورسٹی، سعودی عرب)، ڈیورک اِبروبگا نیونیل (انگلینڈ)، سارہ نیدھم (جرمنی)، ڈاکٹر محمد رشاد فریدی (پرنس ستام بن عبدالعزیز یونیورسٹی ، سعودی عرب) اور انّا برجسٹرام (سوئیڈن) سیمینار میں اظہار خیال کریں گے۔ پروگرام صبح 11:30 بجے شروع ہوگا۔ ڈاکٹر ایم نیر رحمٰن سیمینار کے کوآرڈنیٹر ہیں۔ 
 نیفرولوجی یونٹ میں ٹیلی میڈیسن خدمات
علی گڑھ : جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو)کے نیفرولوجی یونٹ نے گردہ کے امراض اور تعدّی میں مبتلا مریضوں کے لئے ٹیلی میڈیسن خدمات کی شروعات کی ہے۔ میڈیسن شعبہ کے چیئرمین پروفیسر شاداب احمد خاں نے بتایا کہ ڈاکٹروں سے موبائل نمبر 7455030641 پر پیر کو رابطہ کیا جاسکتا ہے۔ 
ڈاکٹر دستگیر عالم نے بین الاقوامی ویبینار میں خطبہ دیا
علی گڑھ : علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو)کے شعبہ ¿ اقتصادیات کے ڈاکٹر دستگیر عالم نے چھمریا آنچلک کالج ، کمروپ، آسام کے شعبہ ¿ اقتصادیات کی جانب سے منعقدہ بین الاقوامی ویبینار میں ’لبرلائزڈ تجارتی پالیسی اور اقتصادی نمو: ہندوستان کا معاملہ‘ موضوع پر آن لائن خطبہ پیش کیا۔ 
 اپنے کلیدی خطاب میں ڈاکٹر دستگیر نے کہا کہ ملک کی اقتصادی نمو میں تجارتی نرم کاری کے عمل نے اہم کردار ادا کیا ہے۔ انھوں نے کہاکہ درآمدات اور برآمدات میں بڑھتے ہوئے عدم توازن کے باوجود حکومت اقتصادی نمو کے اپنے عزم سے پیچھے نہیں ہٹی اور کاروبار میں اقتصادی نرم کاری کا عمل جاری رہا۔ 



ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی