اکیسویں صدی کی خواتین قےادت کے موضوع پر آن لائن بےن الاقوامی ورکشاپ 6ستمبر کو

 



علی گڑھ: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے اےڈوانس مرکز برائے مطالعات خواتین کے زےر اہتمام 6ستمبر 2020کو شام 5:30بجے ”اکیسویں صدی کی خواتین قےادت: عصر حاضر مےں ان کا کردار“ موضوع پر لےڈ بائی فاﺅنڈےشن، اےس آئی سی آئی، ہارورڈ، کےنےڈی کے تعاون سے اےک بےن الاقوامی آن لائن ورکشاپ کا انعقاد کےا جا رہا ہے جس مےں خواتین مطالعات کے ماہرین طالبات مےں قائدانہ صلاحےتوں کے فروغ اور ملک و قوم کے تئیں ذمہ دارےوں کی ادائےگی مےں ان کے حصے پر تبادلہ خےال کرےں گے۔
 مرکز مطالعات خواتین کی ڈائرےکٹر پروفےسر عذرا موسوی نے بتاےا کہ ورکشاپ مےں لےڈ بائی فاﺅنڈےشن کی بانی اور سی ای او ڈاکٹر رُحا شاداب ریسورس پرسن ہوں گی جبکہ معروف ماہر امراض اطفال ڈاکٹر حمیدہ طارق افتتاحی خطبہ پےش کرےں گی۔
 اس ورکشاپ مےں شمولےت کی مشتاق طالبات اپنا نام، کلاس، کورس اور وہاٹس اےپ نمبر وغےرہ ای مےل amucws@gmail.comپر ارسال کرکے اپنا رجسٹرےشن کرا سکتی ہےں۔



ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی