ری اِوےلوئےشن کے لےے درخواستےں 7اکتوبر تک

 



 



علی گڑہ : علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے بی ایس سی ایگریکلچر (2019-20) کے پہلے، تیسرے اور پانچویں سمسٹر، بی ایس سی ایگریکلچر (2018-19)کے چوتھے سمسٹر اور بی اے، بی ایس سی، بی کام غےر سی بی سی ایس امتحانات (2019-20) کے پانچویں سمسٹرکے طلبہ اپنے امتحانی پرچوں کے ری اِوےلوئےشن کے لئے 7 اکتوبر 2020 تک آن لائن درخواست دے سکتے ہیں۔درخواست دےنے اور فی پرچہ 300روپئے کی فیس جمع کرنے کے لےے طلبہ www.amucontrollerexams.com پر لاگ اِن کر سکتے ہےں۔
 کنٹرولر امتحانات کے ذریعہ جاری نوٹس کے مطابق تحریری امتحانات کے کل اےک چوتھائی پرچوں مےں ری اِوےلوئےشن کی اجازت ہوگی اور عملی امتحانات، وائیوا، فیلڈ ورک، پروجیکٹ ورک اور ٹیسٹ وغیرہ مےں ری اِوےلوئےشن کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ نوٹس کے مطابق طلبہ کو ہر پیپر کے لئے 300 روپئے آن لائن جمع کرنے ہوں گے جو ناقابل واپسی ہوں گے۔ آن لائن فیس جمع کرنے کے بعد آن لائن درخواست میں کسی قسم کی اصلاح کی اجازت نہیں ہوگی۔
 طلبہ کو درخواست کے ساتھ ایک اعلامیہ فارم بھی جمع کرنا ہوگا کہ ری اِوئےلوئےشن کا نتیجہ ان کو قبول ہوگا۔وہ اس کے خلاف کوئی قانونی شکایت یا اپیل نہیں کرسکیں گے۔


درجہ چھ اور نَو کے داخلہ امتحانات ملتوی
علی گڑھ: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے مختلف اسکولوں میں درجہ چھ اور نویں میں داخلے کے لئے 23 اور 27 اکتوبر کو مجوزہ داخلہ امتحانات کووِڈ 19 وبا کی وجہ سے ملتوی کردےے گئے ہیں۔
 کنٹرولر امتحانات کے ذریعہ جاری نوٹس کے مطابق یہ قدم امیدواروں کی کم عمری اور اس بیماری سے ان کے متاثر ہونے کے امکانات کے پیش نظر اٹھایا گیا ہے۔ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ امتحان کی نئی تاریخوں کا اعلان جلد کیا جائے گا۔



ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی