علی گڑھ : ممتاز فارسی اسکالر پروفیسرآذرمی دخت صفوی، سابق ڈین، آرٹس فیکلٹی اور سابق صدر، شعبہ فارسی کو حکومت ہند کی وزارت ثقافت نے موقر ٹیگور نیشنل فیلوشپ براے ثقافتی تحقیق (ٹی این ایف سی آر) سے سرفراز کیا ہے۔
اس فیلو شپ کے تحت پروفیسر صفوی ہندوستانی ثقافت اور تاریخ سے متعلق فارسی کے قیمتی نسخوں پر کام کریں گی۔ اس فےلو شپ کے دوران 80 ہزار روپے ماہانہ اور سالانہ ڈھائی لاکھ روپئے کی ہنگامی گرانٹ دی جاتی ہے۔ یہ اعزاز ان اسکالرز کو دیا جاتا ہے جن کے پاس قابل قدر علمی یا پیشہ ورانہ اسناد ہیں اور جن کی علم کے فروغ میں نمایاں حصہ داری ہے۔
پروفیسر صفوی نے کئی اعزاز حاصل کےے ہےں اور اپنی مادر علمی علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کا نام روشن کےا ہے۔ بین الاقوامی سطح پر معروف فارسی اسکالر کی حےثےت سے انہےں کئی موقر اعزازات سے سرفراز کےا جا چکا ہے جن مےں پرےسیڈنٹ آف انڈےاایوارڈ، لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ، ایران، غالب ایوارڈ اور حکومت ایران کا سعدی ایوارڈشامل ہےں۔ وہ ہندوستان میں پہلی فارسی اسکالر ہیں جنھوں نے ٹیگور قومی فیلوشپ حاصل کی۔
پروفیسر صفوی علی گڑھ مسلم ےونیورسٹی کے فارسی ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کی بانی اور سابق ڈائریکٹر ہیں۔ فی الحال وہ اس انسٹی ٹیوٹ کی مشیر ہیں۔