خواتین کی قےادت کے موضوع پر آن لائن ورکشاپ کا انعقاد

 



علی گڑھ: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے ویمن اسٹڈیز سینٹر کے زیراہتمام ''اکیسویں صدی کی خواتین قےادت: موجودہ دور میں ان کا کردار'' موضوع پر ایک آن لائن ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا جس میں خواتین میں قائدانہ اہلیت کی ترقی اور قوم اور معاشرے کے تئیں ذمہ داریوں کی ادائےگی میں ان کے کردار جیسے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ورکشاپ کا اہتمام لیڈ بائی فا ¶نڈیشن، ایس آئی سی آئی ہارورڈ کینیڈی کے تعاون سے کیا گیا۔
 ورکشاپ کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی ممتاز ماہر امراض اطفال ڈاکٹر حمیدہ طارق نے کہا کہ خواتین تمام شعبوں میں مردوں کے مساوی کردار ادا کر رہی ہیں اور اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کررہی ہیں۔ انہوں نے نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن اور جرمنی کی چانسلر اےنجےلا مارکل کی مثال پیش کرتے ہوئے کہا کہ مختلف ممالک کی خواتین سربراہان نے کووِڈ 19 تعدہ سے پےدا شدہ حالات میں اپنی اعلی قیادت کا مظاہرہ کرتے ہوئے یہ ثابت کیا ہے کہ خواتین بحرانوں اور مشکل حالات میں بھی پوری قوت اور بہترین صلاحےت کا مظاہرہ کر سکتی ہیں۔ انہوں نے دنےا کو دکھا دےا ہے کہ خواتین بحران اور چیلنج سے بھر پور حالات میں مثالی فیصلے لینے کی اہلیت اور قابلیت رکھتی ہیں۔
 انہوں نے کہا کہ اگر خواتین کو معاشرے میں یکساں طور پر اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے کا موقع ملے تو وہ ہر شعبے میں قائدانہ کردار ادا کرسکتی ہیں۔
 اس سے قبل ورکشاپ کی نظامت کرتے ہوئے، ریسورس پرسن لیڈ بائی فا ¶نڈیشن کی بانی صدر ڈاکٹر رُحا شاداب نے مختلف شعبوں کی خواتین سربراہوں سے اپیل کی کہ وہ اپنی ماتحت خواتین کارکنوں کو قائدانہ کردار ادا کرنے کے لئے ترغیب دےں اور ان کے اندر قائدانہ صفات کے فروغ کے لےے کوشش کریں۔
 ڈاکٹر رُحا نے لیڈ بائی فا ¶نڈیشن کی محترمہ شبینہ شیخ اور مسٹر پران امِتاوا کے ساتھ طالبات سے کہا کہ وہ اپنے اندر قائدانہ کردار اور صلاحیت کے فروغ کے لئے محنت کریں۔
 اس موقع پر، ڈائریکٹر ویمن اسٹڈیز سنٹر، پروفیسر عذرا موسوی نے کہا کہ لڑکیوں اور خواتین کی رہنمائی اور حوصلہ افزائی کے لئے وقتا فوقتا ایسی ورکشاپس کی ضرورت ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسی بہت سی خواتین اے اےم ےو کی تاریخ میں پیدا ہوئی ہیں جنہوں نے طالب علموں کی بہت سی نسلوں کو متاثر کےا ہے اوران کے لےے تحریک کا منبع ثابت ہوئی ہےں۔ انہوںنے کہا کہ ویمن اسٹڈیز سنٹر کی بانی ڈائریکٹر پروفیسر ذکیہ صدیقی اور سنٹر کے سابق ڈائریکٹر پروفیسر شیریں موسوی اےسی خواتین سربراہوں کی بہترین مثال ہےں۔
 ڈاکٹر جوہی گپتا نے مہمانوں کا تعارف کراےا جبکہ محترمہ صحیبہ نے تمام شرکا کا شکریہ ادا کیا۔


 سرسےد مےمورےل لےکچر کا انعقاد 9ستمبر کو
علی گڑھ: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی صد سالہ تقریبات کے تحت سرسید میموریل لیکچر -2020 سیریز کے تحت علی گڑھ مسلم ےونیورسٹی کے سرسےد اکےڈمی کے زےر اہتمام 9 ستمبر 2020 کو صبح 11 بجے جموں کشمیر کے سابق گورنر، مسٹر این این ووہرہ ”گورننس، سرکاری نظام کی ذمہ دارےاں اور عوامی خدمات“ موضوع پر آن لائن لےکچر پےش کرےں گے۔ اس لےکچر کے تحت مسٹر ووہرہ حکومت کا کردار، ایک اچھی حکومت کا تصور، پالیسی وضع کرنے کا عمل، سرکاری مشینری کے اہم کارپرداز اور معاشرے کے تمام طبقات کی حکومت میں شرکت اور شمولیت کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کریں گے۔
 سرسید اکیڈمی کے ڈائریکٹر پروفیسر علی محمد نقوی نے بتایا کہ اے ایم یو کے وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور تقریب میں صدارتی خطبہ پیش کریں گے اور سرسید اکیڈمی کے ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد شاہد اظہار تشکر کریں گے۔ انہوں نے بتایا کہ لیکچر میں شرکت کے لئے اے اےم ےو کی ویب سائٹ پر موجود Webex پورٹل پر پروگرام نمبر- 1704857574 کے ذریعے مذکورہ بالا تاریخ مےں تاریخ لاگ اِن کیا جاسکتا ہے۔



ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی