کوئز اور مضمون نویسی مقابلہ کے نتائج کا اعلان



علی گڑھ: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی، کی فیکلٹی آف لائ، کی لاءسوسائٹی کے زیر اہتمام مضمون نویسی اور کوئز مقابلہ میں سچن پانیکر (وی ایم سلگاو ¿کر کالج آف لائ، پنجی، گوا) نے کوئز اور ساریہ افشین (عثمانیہ یونیورسٹی کالج فار ویمن) نے مضمون نویسی میں اوّل انعام حاصل کیا۔ سچن اور ساریہ کو بالترتیب ایک ہزار اور چھہ سو روپئے بطور انعام دئے گئے۔ 
 کوئز میں اونیش کمار سنگھ (ویسٹ بنگال نیشنل یونیورسٹی آف جوڈیشیئل سائنسز، کولکاتہ) نے دوئم اور یش گپتا (نیشنل لاءیونیورسٹی اینڈ جوڈیشیئل اکیڈمی، آسام) نے سوئم انعام حاصل کیا۔ جب کہ مضمون نویسی مقابلہ میں آکرتی راج (لیڈی شری رام کالج، نئی دہلی) نے دوئم انعام حاصل کیا۔ 
 آن لائن نتائج کے اعلان کے موقع پر پروفیسر شکیل احمد صمدانی (ڈین، فیکلٹی آف لائ) نے طلبہ و طالبات کی حوصلہ افزائی کی۔ 
 پروگرام کے انچارج پروفیسر ایم اشرف اور پروفیسر ایم وسیم علی نے بتایا کہ دونوں مقابلوں میں ملک بھر سے 800 طلبہ و طالبات نے رجسٹریشن کرایا تھا۔ نتائج کا اعلان لاءسوسائٹی کے سکریٹری عبداللہ صمدانی نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ کیا۔ 


 


 شُبھانشوداس نے کوئز مقابلہ میں اوّل انعام حاصل کیا
علی گڑھ، 4: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی، ملاپورم سنٹر کے بی اے-ایل ایل بی (سالِ آخر) کے طالب علم شُبھانشوداس نے بشپ کاٹن ویمنس کرشچئن لاءکالج، بنگلورو کے زیر اہتمام منعقدہ آن لائن کوئز مقابلہ میں اوّل انعام حاصل کیا۔ مقابلہ میں مختلف لاءکالجوں کے 93 طلبہ و طالبات شریک ہوئے تھے۔ 
 اس سے قبل اگست میں بائیکل سوسائٹی لاءکالج، بنگلورو کے زیراہتمام ورچوئل ’نیشنل کریمنل لاءکوئز مقابلہ‘میں شُبھانشوداس نے تیسرا مقام حاصل کیا تھا۔ 



ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی