دھان خرید پالیسی کا اعلان


 





آئندہ یکم اکتوبر سے کی جائےگی دھان کی خریداری:3000خرید مراکز قائم کرنے کی تجویز
-لکھنو 
اترپردیش حکومت نے خریف مارکیٹنگ سال 2020-21کےلئے محکمہ ¿ غذا ورسد کی پرنسپل سکریٹری محترمہ وینا کمار نے سہارا قیمت اسکیم کے تحت دھان خریداری پالیسی جاری کر دی ہے۔ اس پالیسی کے تحت کاشتکاروں کو انکی پیداوار کی معقول اور فائدہ بخش قیمت دلائی جائےگی۔ اس مقصد سے سہارا قیمت اسکیم کے تحت کاشتکاروں کو دھان خریدنے کا عمل آئندہ یکم اکتوبر 2020سے شروع کیا جائےگا۔ پالیسی کے مطابق اس بار مختلف زمرہ کے دھان کی سہارا قیمت کے تحت کامن دھان 1868روپئے فی کوئنٹل اور گرےڈ-اے کے دھان کا قیمت 1888 روپئے فی کوئنٹل طے کی گئی ہے۔ کاشتکاروں کو دھان کی خریداری کےلئے محکمہ ¿ غذا ورسد کے پورٹل www.fcs.up.gov.inپر رجسٹریشن کرانا ضروری ہوگا۔
دھان خرید پالیسی کے تحت لکھنو ¿ ڈویژن کے ضلع ہردوئی، سیتاپور، لکھیم پور اور ڈویژن بریلی، مرادآباد، میرٹھ، سہارنپور، آگرہ، علی گڑھ اور جھانسی میں دھان خریداری کی مدت یکم اکتوبر 2020سے 31جنوری 2021تک اور لکھنو ¿ ڈویژن کے ضلع لکھنو ¿، رائے بریلی، انّاو ¿ اور چترکوٹ، کانپور، فیض آباد، دیویپاٹن، بستی ، گورکھپور، اعظم گڑھ، وارانسی، مرزاپور اور پریاگ راج منطقوں میں ایک نومبر 2020سے 28فروری 2021تک دھان کی خریداری کی جائےگی۔
دھان خریداری کےلئے مرکز صبح 9:00بجے سے شام 5:00بجے تک کھولے جائیں گے۔ضلع مجسٹریٹ، مقامی حالات کے مطابق خریدمراکز کھلنے اور بند کرنے کے اوقات میں ضرورت کے حساب سے تبدیلی کر سکیں گے۔کاشتکاروں کو سہولت فراہم کرانے کے مقصد سے اتوار اور سرکاری تعطیل(Gazetted holiday)کو چھوڑ کر تمام ورکنگ ڈیز میں دھان مرکز کھلیں گے۔ ضلع مجسٹریٹ مراکز پر دھان کی آمد اور اہداف کی حصولیابی کے مد نظر تعطیل کے دنوں میں بھی دھان کی خرید اری کر سکیں گے۔
خریف مارکیٹنگ سال 2020-21کےلئے 3000خریداری مراکز کھولنے کی تجویز ہے۔ خرید مراکز کا تعین اور انتخاب ضلع مجسٹریٹ کے ذریعہ اس طرح کیا جائےگا کہ کاشتکاروں کو اپنا دھان فروخت کرنے کےلئے 8کلومیٹر سے زائد فاصلہ نہ طے کرنا پڑے۔ خریداری سیزن میں 100میٹرک ٹن سے کم خرید کا امکان والے علاقہ میں ترقیاتی بلاک سطح پر زیادہ سے زیادہ ایک مرکز ہی کھولا جائےگا۔ ان علاقوں میں خرید مرکز خاص طور پر قائم کیا جائےگا، جہاں دھان زیادہ مقدار میں آتا ہے۔





ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی