ٹیسٹنگ اور سرویلانس جتنا مستحکم ہوگا کورونا کے پھیلاو کو روکنے میں اتنی ہی کامیابی ملے گی



 وزیر اعلیٰ نے لکھنو ¿ ، کانپور اور میرٹھ میں کووڈ19 کے سلسلے میں خصوصی حکمت عملی بنا کر کارروائی کرنے کی ہدایت دی

   لکھنو 
 اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے لکھنو ¿ ، کانپور اور میرٹھ اضلاع میں کووڈ19 کے سلسلے میں خصوصی حکمت عملی بنا کر کارروائی کرنے کی ہدایت دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیسٹنگ اورسرویلانس جتنا مستخکم ہوگا کورونا کے پھیلاو ¿ کو روکنے میں اتنی زیادہ کامیابی حاصل ہوگی۔ انہوں نے چیف سکریٹری کو ہدایت دی کہ مائیکروکنٹین منٹ زون ،ٹیسٹنگ اورسرویلانس وغیرہ کے سلسلے میں مسلسل فیڈ بیک لیتے ہوئے مناسب کارروائی کریں۔ انہوں نے کہا کہ جب تک کوئی کورونا ویکسین نہیں آتی ،تب تک احتیاط اور بچاو ¿ ہی واحد حل ہے۔
وزیر اعلیٰ آج یہاں اپنی سرکاری رہائش گاہ پر ایک اعلی سطحی میٹنگ میں ان لاک بندوبست کا جائزہ لے رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ اتر پردیش کورونا انفکشن کی شرح کو کنٹرول کرنے میں کامیاب رہا ہے۔ گذشتہ ہفتے کورونا کیسوں کی تعداد میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے جو اچھی علامت ہے۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ کووڈ19 کے بارے میں ریاستی حکومت کی حکمت عملی موثر رہی ہے۔ کووڈ19 کنٹرول سے متعلق کام سرگرمی کے ساتھ مسلسل جاری رکھا جائے۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ آنے والے تہواروں کے پیش نظر کووڈ19 کے سلسلے میں مکمل احتیاط اور بچاو ¿ تدبیریں اپناتے ہوئے کام شروع کئے جائیں۔اہم شاہراہوں اور مقامات پر پبلک ایڈریس سسٹم کے توسط سے کووڈ19 کے بارے میںبیداری پیدا کرنے کا کام موثر طریقہ سے کیا جائے ۔ مانیٹرنگ کمیٹیوں کو فعال رکھا جائے۔ کوویڈ ہیلپ ڈیسک سبھی اسپتالوں ، صنعتی یونٹوں ، سرکاری دفاتر میں مستقل طور پر کام کرتے رہیں۔ انٹیگریٹڈ کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کو ہر ضلع میں موثر طریقہ سے چلایا جائے۔ ایڈیشنل چیف سکریٹری طبی تعلیم نے وزیر اعلیٰ کوباور کرایاکہ آر ٹی پی آر کے توسط سے 60 ہزار ٹیسٹ کئے جانے کا بندوبست کیا جا رہا ہے۔
وزیر اعلی نے کہا کہ ان لاک بندوبست کے تحت صنعتی ترقیات اور سرگرمیوں کو چلایا جارہاہے۔ انویسٹرس سمٹ کے دوران اور اس کے بعدریاست میں سرمایہ کاری کے خواہشمندسرمایہ داروں کے ساتھ مستقل رابطہ برقرار رکھاجائے۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ 01 اکتوبر 2020 سے دھان خریداری کی کارروائی کی جائے۔ اس ضمن میں سارے انتظامات وقت پر کئے جائیں تاکہ کاشتکاروں کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ اس بات کو بھی یقینی بنایا جائے کہ کاشتکاروں کوان کی پیداوارکی سہارا قیمت ہر صورت میں ملے۔
اس موقع پر وزیر صحت جناب جئے پرتاپ سنگھ چیف سکریٹری جناب آر کے تیواری ،کمشنر انفراسٹرکچر و صنعتی ترقیات جناب آلوک ٹنڈن ، کمشنر برائے زرعی پیداوار جناب آلوک سنہا ، ایڈیشنل چیف سکریٹری مالیات جناب سنجیو متل ، ایڈیشنل چیف سکریٹری داخلہ و اطلاعات جناب اونیش کمار اوستھی ، ڈائریکٹر جنرل پولیس جناب ہیتش سی اوستھی ، ایڈیشنل چیف سکریٹری ریونیو محترمہ رینوکا کمار ، ایڈیشنل چیف سکریٹری صحت جناب امت موہن پرساد ، ایڈیشنل چیف سکریٹری طبی تعلیم جناب ڈاکٹر رجنیش دوبے ، ایڈیشنل چیف سکریٹری وزیر اعلیٰ جناب ایس پی گوئل ، پرنسپل سکریٹری وزیر اعلیٰ جناب سنجے پرساد ، سیکریٹری وزیر اعلیٰ جناب الوک کمار ، ڈائریکٹر اطلاعات جناب ششرسمیت دیگرسینئر افسران موجود تھے۔



ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی