مانو میں گاندھی جینتی پر ویبنار اور پیانل مباحثہ


حیدرآباد،  مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی میں بابائے قوم مہاتما گاندھی کے 150 ویں یومِ پیدائش تقاریب کے ضمن میں یکم اکتوبر کو ایک قومی ویبنار اور پینل مباحثہ کا انعقاد عمل میں آرہا ہے۔ اسکول آف ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ اور نیشنل سروس اسکیم (این ایس ایس) سیل کی جانب سے شام 4 تا 6 بجے ”عصر حاضر میں مہاتما گاندھی“ کے زیر عنوان ایک قومی ویبنار کا اہتمام کیا جارہا ہے۔پروفیسر موہن کانت گوتم ، یونیسکو ، نیدرلینڈ مہمان مقرر ہوں گے۔ ویبینار کے خصوصی سرپرست پروفیسر ایس ایم رحمت اللہ ، وائس چانسلر انچارج، اور پروفیسر صدیقی محمد محمود، رجسٹرار انچارج سرپرست ہیں۔خواہش مند افراد لنک https://forms.gle/E4CBLEMGjiD7FGbbAپر رجسٹریشن کرسکتے ہیں جس کی کوئی فیس نہیں ہے۔ آن لائن شرکاءکو جو ویبنار کے آخر میں ”فیڈ بیک“ فارم کو پُر کرتے ہیں ان کے لئے سرٹیفکیٹ فراہم کیا جائے گا۔ ویبنار کا اسٹریم یارڈ کے توسط سے آئی ایم سی ، مانو یوٹیوب چینل



کے https://youtu.be/66LKW0HHr8c لنک پر راست ویب کاسٹ کیا جائے گا۔ پروفیسر محمد مشاہد ، صدر شعبہ تعلیم و تربیت اور پروفیسر محمد فریاد ، پروگرام کوآرڈینیٹر ، این ایس ایس سیل ، ویبینار کے کنوینر ہیں۔ تفصیلات کے لیے ڈاکٹر اشونی ، ویبینار کوآرڈینیٹر اور ایسوسی ایٹ پروفیسر ، شعبہ تعلیم و تربیت سے 9966498979 پر ای میل ashwani@manuu.edu.in پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔گاندھی جینتی کے سلسلہ میں یکم اکتوبر کو 11:30 بجے دن ایک مباحثہ بھی منعقد کیا جائے گا۔ پروفیسر صدیقی محمد محمود، ماڈریٹر کے فرائض انجام دیں گے۔ جبکہ پروفیسر افروز عالم، صدر شعبہ ¿ سیاسیات اور حیدرآباد کے ممتاز مو ¿رخ اور جہد کار کیپٹن پانڈو رنگا راﺅ مباحثے کے شرکاءہوں گے۔ مباحثہ کا بھی آئی ایم سی کے یوٹیوب چیانل پر راست ویب کاسٹ ہوگا۔ واضح رہے کہ مانو میں گاندھی جی پر 23 ستمبر تا یکم اکتوبر فلم فیسٹول جاری ہے۔


جدید تر اس سے پرانی