ابن سینا کے طبی مخطوطے پر مبنی پروفیسر سید ضیاءالرحمٰن کی تصنیف کا اجرائ

 



علی گڑھ: جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو)کے فارماکولوجی شعبہ کے پروفیسر سید ضیاءالرحمٰن کی تصنیف ’فارماکولوجی آف اویسینیئن ڈرگس‘ کا حال ہی میں اجراءعمل میں آیا۔ 
 ابن سینا کے ایک ہزار سالہ قدیم مخطوطہ ’رسالہ الادویہ القلبیہ‘ پر مبنی اس کتاب میں دل اور خون کی شریانوں کے امراض کے لئے ابن سینا کی تجویز کردہ دواو ¿ں اور ان کے اثرات پر گفتگو کی گئی ہے۔ 
 کتاب کا اجراءکرتے ہوئے پروفیسر ایم یو ربانی (چیئرمین، شعبہ ¿ کارڈیالوجی) نے کہا کہ پروفیسر ضیاءالرحمٰن نے ابن سینا کی ذکر کردہ 63 مختلف ادویہ پر جدید نقطہ ¿ نظر پیش کیا ہے۔ 
 یہ کتاب دل اور خون کی شریانوں سے متعلق امراض اور ادویاتی پودوں پر مزید تحقیق کے لئے ایک نظریہ پیش کرتی ہے ۔ کتاب کا مقدمہ پروفیسر ایم یوسف امین نے تحریر کیا ہے۔ انھوں نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ مصنف نے علم امراض قلب اور علم نفسیات کے مبادیات کو مربوط کرنے کی کوشش کی ہے۔
 مصنف پروفیسر سید ضیاءالرحمٰن نے کہاکہ علم امراض قلب میں ابن سینا کی پیش کردہ معلومات، نظریات و تجربات اور مرض کا علاج کرنے کے ان کے طریقے آج بھی قیمتی ہیں ۔ انھوں نے کہاکہ ابن سینا نے دل اور نفسیاتی بیماریوں کی تفصیلات بیان کی ہیں۔ انھوں نے قدرتی علاج بھی تجویز کیا ہے اور جدید طب کے پریکٹشنروں کے لئے ضروری ہے کہ وہ ان پر جدید نقطہ ¿ نظر سے غور کریں۔ 



 


ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی