بین الاقوامی ورچوئل آرٹ نمائش کا افتتاح



علی گڑھ،: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کی معین الدین احمد آرٹ گیلری اور فائن آرٹس شعبہ نے تھری ڈی آرٹ گیلری، برلن، جرمنی میں مشترکہ طور سے ایک بین الاقوامی ورچوئل آرٹ نمائش کا اہتمام کیا جس میں جرمنی، امریکہ، ترکی، سعودی عرب سمیت 16 ملکوں کے 70آرٹسٹوں نے اپنے فن پاروں کی نمائش کی ہے۔ 5اکتوبر 2020 تک جاری رہنے والی اس نمائش میں مجموعی طور سے 115 فن پارے شامل کئے گئے ہیں۔نمائش کا عنوان ہے: ’اے واک اِن ٹائم‘۔
 سِسکو ویبیکس پلیٹ فارم پر نمائش کا افتتاح کرتے ہوئے نامور ماہر امراض اطفال ڈاکٹر حمیدہ طارق نے کہاکہ آرٹ انسان کو دوسروں کے جذبات و احساسات کے تئیں بیدار کرتا ہے ۔ انھوں نے کہا کہ مادّی وسائل کے حصول کی بھاگ دوڑ میں آرٹ انسانیت کا جذبہ پیدا کرتا ہے ۔ انھوں نے مزید کہا ”موجودہ وقت میں آرٹ سے لوگوں کو قریب لانے کے لئے نئے وسائل و ذرائع اپنانے ہوں گے اور ورچوئل نمائش موجودہ وقت کی ضرورت ہے کیوں کہ وبائی مرض کے وقت لوگ سماجی فاصلہ برقرار رکھنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں“۔ 
 فائن آرٹس شعبہ کی چیئرپرسن پروفیسر بدر جہاں نے کہا کہ بین الاقوامی ورچوئل نمائش سے اے ایم یو کے طلبہ و طالبات کو بین الاقوامی آرٹسٹوں سے مربوط ہونے اور آرٹس کے مختلف پہلوو ¿ں کے بارے میں سیکھنے کا موقع ملے گا۔ انھوں نے کہاکہ اس ورچوئل نمائش میں شامل آرٹسٹ مستقبل میں منعقد ہونے والی نمائشوں کا بھی حصہ رہیں گے۔ ڈاکٹر وسیم مشتاق نے افتتاحی تقریب کی نظامت کے فرائض انجام دئے۔ 
 ورچوئل نمائش کو http://artspaces.kunstmatrix.com/en/exhibition/2321035/a-walk-in-time پر دیکھا جاسکتا ہے۔ 



ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی