علی گڑھ: کووِڈ 19 کی وبا کے باعث اس سال علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) میں گاندھی جینتی کی مرکزی تقریب 2اکتوبر کو صبح دس بجے آن لائن منعقد ہوگی۔ مہاتما گاندھی کے حیات و خدمات پر مبنی کتابوں اور تصاویر کی نمائش بھی آن لائن ہوگی جس کا اہتمام روایتی طور سے اے ایم یو کی مولانا آزاد لائبریری کرتی ہے۔
اس سلسلہ میں جاری سرکولر کے مطابق وائس چانسلر آن لائن خطاب کریں گے اور قومی اتحاد اور صفائی کا حلف دلائیں گے۔ پروفیسر ایم شکیل احمد صمدانی (ڈین، فیکلٹی آف لائ) اور پروفیسر رضوان احمد خاں (چیئرمین، شعبہ ¿ انگریزی) بالترتیب اردو اور انگریزی میں تقریر کریں گے۔ پروگرام کی نظامت ڈاکٹر شارق عقیل (سی ایم او، یونیورسٹی ہیلتھ سروس) اور اظہار تشکر مولانا آزاد لائبریری کے لائبریرین ڈاکٹر محمد یوسف کریں گے۔
اسی اثناءاے ایم یو کے کامرس شعبہ نے قومی سطح کے ایک بزنس کوئز مقابلے اور ’اکیسویں صدی میں مہاتما گاندھی کی تعلیمات کی معنویت‘ کے موضوع پر مضمون نویسی مقابلہ کا اعلان کیا ہے۔
صدر شعبہ پروفیسر نواب علی خاں نے بتایا کہ کوئز دو راو ¿نڈ میں ہوگا۔ ابتدائی راو ¿نڈ 30ستمبر کو آن لائن آبجیکٹیو ٹسٹ کے ذریعہ منعقد ہوگا جس کے فاتحین یکم اکتوبر 2020 کو فائنل راو ¿نڈ میں شریک ہوں گے۔ شرکت کے خواہشمند طلبہ اور طالبات کو ابتدائی راو ¿نڈ کے لئے ویب سائٹ dare2compete.com پر رجسٹریشن کرانا ہوگا۔ مقابلہ کے فاتح کو تین ہزار روپئے نقد انعام دیا جائے گا۔ مضمون نویسی مقابلہ میں شرکت کے خواہشمند طلبہ و طالبات اپنا مضمون ای میل navedabbas0987@gmail.com پر 30 ستمبر تک ارسال کرسکتے ہیں۔ مضمون 800 سے 1000الفاظ کے درمیان ہونا چاہئے۔
فِٹ انڈیا فریڈم رن-2020 کا اہتمام
علی گڑھ: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے فزیکل ایجوکیشن شعبہ کی جانب سے طلبہ کے درمیان صحت و تندرستی کی عادات کو فروغ دینے کے لئے حکومت ہند کے ’فِٹ انڈیا موومنٹ‘ پروگرام کے تحت ’فِٹ انڈیا فریڈم رن-2020‘ کا اہتمام 28ستمبر سے 2اکتوبر 2020 تک کیا جارہا ہے۔
صدر شعبہ پروفیسر ضمیراللہ خاں نے بتایا کہ ’کہیں بھی اور کسی بھی وقت دوڑیں‘ تھیم کے تحت فریڈم رن کا اہتمام کیا جارہا ہے تاکہ لوگوں میں صحت و فٹنس کے تئیں بیداری پیدا ہو۔ انھوں نے یونیورسٹی کے اساتذہ، طلبہ و طالبات اور عملہ کے اراکین سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ کووِڈ 19 کے پیش نظر دوڑتے وقت ایک دوسرے سے فاصلہ برقرار رکھیں۔
انھوں نے کہاکہ دوڑتے وقت کی دو اچھی تصاویر کو ای میل chairpeson.pe2015@gmail.com پر ارسال کیا جاسکتا ہے۔ تیس سکنڈ کی مختصر ویڈیو بھی بھیجی جاسکتی ہے۔ تصاویر ارسال کرنے والوں کو ای-سرٹیفیکٹ دئے جائیں گے