پیغمبر اسلام کی توہین ناقابل بر داشت : مولانا سیف عبا س



اسلامی ممالک کی خامو شی سامراجی حکومتوں کی حمایت ہے : مولانا سیف عباس
لکھنو خاندان اجتھاد کے نوجوان عالم دین مولانا سید سیف عباس نقوی نے جاری اپنے ایک بیان میں کہاکہ فرانسیسی میگزین میں پیغمبر اسلام کے توہین آمیز کارٹون شایع کیے ہیں اس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے پیغمبر اسلام کی توہین نا قابل برداشت ہے ۔اس سے پوری دنیا کے مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں۔ ان کے اس گستاخانہ رویہ سے عالمی امن اور ہم آہنگی نیز یکجہتی ساتھ ہی اتحاد ختم کرنے کی ناکام کو شش کی ہے ۔ اس بد بختانہ اقدام سے اسلام اور مسلم معاشرے سے مغربی دنیا کا بغض و عناد اور شر پسند اور اسلام دشمنی ایک بار پھر کھل کر سامنے آگئی ہے ۔
مولانا سیف عباس نے کہاکہ فرانسیسی حکومت کے اشارے پر اس میگزین نے توہین آمیز کارٹون شائع کر کے جو جرم کیا ہے وہ نہایت بدبختانہ کام ہے ۔اس وقت پوری دنیا کے مسلمانوں کا اس طرح خاموش بیٹھے رہنا افسوس ناک ہے ۔ جو مسلم ممالک یا جو افراد ابھی تک خاموش ہیں اور اپنے بیان و قلم یا احتجاجی طور پر کوئی رد عمل ظاہر نہیں کر رہے ہیں وہ کھلے طور پر سامراجی حکومتوں کی حمایت کر رہے ہیں اور صیہونیوں کے تلوے چاٹ رہے ہیں اسلام دشمن پالیسوں کو فروغ دینے میں ان کا تعاون کر رہے ہیں ۔



ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی