’اسٹارٹ اپ اور انٹریپرینئرشپ میں کیریئر‘ کے موضوع پر ویبینارکا اہتمام

 



علی گڑھ: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے ذاکر حسین کالج آف انجینئرنگ اینڈ ٹکنالوجی کی آئی ای ای ای اسٹوڈنٹس برانچ نے ’اسٹارٹ اپ اور انٹریپرینئرشپ میں کیریئر‘ کے موضوع پر ایک قومی ویبینار کا اہتمام کیا،جس سے خطاب کرتے ہوئے اے ایم یو کے سابق طالب علم اور اسٹارٹ اپ کمپنی ’فلیکس تھور‘ کے سی ای او ڈاکٹر محمد معراج عالم نے کہاکہ کسی بھی انٹریپرینئر کے لئے لازم ہے کہ وہ صارفین کی ضرورت و مسائل کو مقدّم رکھے اور اسے سمجھنے کے لئے سروے کی مدد ملے اور پھر اسی اعتبار سے وہ اپنا پروڈکٹ تیار کرے۔ 
 انھوں نے کہاکہ پروڈکٹ سے متعلق مختلف خدمات کی فراہمی ، مثال کے طور پر وارنٹی، سیفٹی، معیار، آسانی اور اطمینان ایسے امور ہیں جس سے صارفین کے درمیان مقبولیت حاصل ہوتی ہے۔ ڈاکٹر معراج عالم نے طلبہ کے مختلف سوالوں کے جواب بھی دئے۔ 
 ویبینار میں مختلف یونیورسٹیوں کے اساتذہ اور طلبہ و طالبات شریک ہوئے۔ ذاکر حسین کالج آف انجینئرنگ اینڈ ٹکنالوجی کے الیکٹریکل انجینئرنگ شعبہ کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر محمد ریحان نے مقرر خصوصی کا تعارف کرایا جب کہ اسسٹنٹ پروفیسر مسٹر محمد زید نے اظہار تشکر کیا۔ 



ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی