کووڈ اسپتالوں میں سبھی ادویات اور دیگر طبی اشیاءکی بہتر دستیابی بنائے رکھنے کی ہدایت

 



وزیر اعلیٰ نے کانپور شہر اور لکھنو ¿ میں اضافی طبی اہلکاروںکی تعیناتی کرتے ہوئے طبی نظام کو مستحکم بنانے کی ہدایت دی

   لکھنو 
اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے کانپور شہر اور لکھنو میں اضافی طبی اہلکاروں کی تعیناتی کرتے ہوئے طبی نظام کو مستحکم بنانے کی ہدایت دی۔ انہوں نے کہا ہے کہ آر ایم ایل آئی ایم ایس میں دستیاب 300 بیڈ کی عمارت کو ایک ڈیڈیکیٹیڈ کوویڈ اسپتال کے طور پر چلایا جائے۔
وزیر اعلی آج یہاں اپنی سرکاری رہائش گاہ پر ایک اعلی سطحی میٹنگ میں ان لاک بندوبست کا جائزہ لے رہے تھے۔ انہوں نے کووڈ اسپتالوں میں سبھی ادویات اور دیگر طبی اشیاءکی بہتر دستیابی بنائے رکھنے کی ہدایت دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہوم آئی سو لیشن میں رہ رہے مریضوں سے ضلع سطح پر بات چیت کے ساتھ ساتھ سی ایم ہیلپ لائن کے توسط سے بھی رابطہ قائم رکھتے ہوئے ان کے صحت کی مسلسل معلومات حاصل کی جائے۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ کووڈ 19 کے انفکشن کی چین کو توڑنے میں کانٹریکٹ ٹریسنگ اور میڈیکل ٹیسٹنگ کا اہم کردار ہے۔اس لئے ان سے متعلق کارروائی کوپوری تیزی سے چلایا جائے۔۔ کانٹریکٹ ٹریسنگ کو رفتار دینے کے لئے ضرورت کے مطابق اضافی ٹیمیں تعینات کی جائے۔ زیادہ سے زیادہ میڈیکل ٹیسٹنگ کے لئے سبھی لیب پوری صلاحیت سے چلائیں جائیں۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ کووڈ19 سے بچاو ¿ اور تحفظ کے سلسلہ میں بیداری مہم کو جاری رکھاجائے۔ اس کے لئے مختلف تشہیری وسائل کے ساتھ ساتھ پبلک ایڈریس سسٹم کا وسیع طور پر استعمال کیا جائے ۔پبلک ایڈریس سسٹم کے توسط سے لوگوں کو کووڈ 19 سے تحفظ اور ٹریفک قوانین کے بارے میںبیدار کیا جائے۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ صنعتی یونٹیں کووڈ19 کے گائڈ لائن کے مطابق چلائی جائیں۔ اس کی مسلسل نگرانی کی جائے۔ خودمختار ہندوستان پیکیج کا پورا فائدہ حاصل کرنے کے لئے بینک عہدیداروں کے ساتھ میٹنگ کرتے ہوئے مرحلے وار طریقہ سے کارروائی کی جائے۔
اس موقع پروزیر طبی تعلیم جناب سریش کھنہ ، وزیر صحت جناب جئے پرتاپ سنگھ ، چیف سکریٹری جناب آر کے تیواری ، کمشنر انفراسٹرکچر و صنعتی ترقیات جناب آلوک ٹنڈن ،کمشنر برائے زرعی پیداوارجناب آلوک سنہا ، ایڈیشنل چیف سکریٹری مالیات جناب سنجیو متل ، ایڈیشنل چیف سکریٹری داخلہ و اطلاعات جناب اونیش کمار اوستھی ، ڈائریکٹر جنرل پولیس جناب ہتیش سی اوستھی ،ایڈیشنل چیف سکریٹری ریونیو محترمہ رینوکا کمار، ایڈیشنل چیف سکریٹری صحت جناب امت موہن پرساد ، ایڈیشنل چیف سکریٹری طبی تعلیم ڈاکٹر رجنیش دوبے ، ایڈیشنل چیف سکریٹری ایم ایس ایم ای جناب نونیت سہگل ، ایڈیشنل چیف سکریٹری پنچایتی راج و دیہی ترقیات جناب منوج کمار سنگھ ،ایڈیشنل چیف سکریٹری زراعت جناب دویش چترویدی، پرنسپل سکریٹری مویشی پروری جناب بھونیش کمار،پرنسپل سکریٹری صحت جناب آلوک کمار ، پرنسپل سکریٹری وزیر اعلیٰ جناب سنجے پرساد ، سکریٹری وزیر اعلیٰ جناب آلوک کمار ، ڈائریکٹر اطلاعات جناب ششر سمیت دیگر سینئر افسران موجود تھے۔


جدید تر اس سے پرانی