سرکاری دفاتر کو مقررہ وقت میں ای آفس سسٹم سے جوڑا جائے

 



وزیراعلیٰ کی کووڈ 19 انفکشن کی چین توڑنے کے لئے احتیاط برتنے کی ہدایت
کانپورشہر اورگورکھپور میں کووڈ19 کے ٹیسٹ کی تعداد بڑھانے کی ہدایت

-لکھنو 
وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے کووڈ 19 انفکشن کی چین توڑنے کے لئے احتیاط برتنے کی ہدایت دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سرویلانس ،ڈور ٹو ڈور سروے اور میڈیکل ٹیسٹنگ کو مزید موثر بنایا جائے۔ اس نظام کوجتنا مستحکم بنایا جائے گا کووڈ19 کے مقابلے میں اتنی ہی کامیابی حاصل ہوگی۔
وزیر اعلیٰ آج یہاں لوک بھون میں ایک اعلی سطحی میٹنگ میں ان لاک بندوبست کا جائزہ لے رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت عوام کو معیاری طبی سہولیات فراہم کرانے کے لئے پرعزم ہے۔ اس کے پیش نظر کووڈ 19 سے لوگوں کو محفوظ رکھنے کے لئے ہر ممکن اقدام اٹھائے جائےں۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ لکھنو ¿ اور کانپورشہر میں کووڈ19کنٹرول اور علاج کے نظام کو مستحکم بنانے کے مقصد سے بدھ کو ویڈیو کانفرنسنگ میں دئےے گئے احکامات پر سختی سے عمل کیا جائے۔ انہوں نے ہدایت دی کہ اس سلسلے میں کوتاہی برتنے والوں کی جوابدہی طے کی جائے۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ ٹیسٹنگ کے توسط سے کووڈ19 کے چین کو قابو میں کر کے زندگی کی حفاظت کی جاسکتی ہے۔ اس کو دھیان میں رکھتے ہوئے جانچ کے کام میں مسلسل اضافہ کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کانپورشہر اور گورکھپور میں کووڈ 19 کے ٹیسٹوں کی تعداد بڑھانے کی ہدایت دی۔
وزیر اعلیٰ نے اگست 2019 کے مقابلہ میں اگست 2020 میں ریاستی حکومت کے ریونیو میں تقریبا 600 کروڑ روپئے اضافے پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ کووڈ 19کے مد نظر حکومت ہند کے ذریعہ جن سرگرمیوں پر پابندی عائد کی گئی ہے ۔انہیں چھوڑ کر باقی سبھی طرح کی صنعتی اور تجارتی سرگرمیاں انجام دی جائیں۔
وزیر اعلیٰ نے سبھی محکموں کے ورک کلچر کو بہتر بنانے پر زور دیا ۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری دفاتر کو مقررہ وقت میں ای آفس سسٹم سے جوڑا جائے۔ طے شدہ طریقہ کار کے تحت سرکاری کاموں میں فوری فیصلہ لینے کی ہدایت دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ محکمہ جاتی دفاتر سمیت ماتحت دفاتر میں فائلیں سات دن سے زیادہ زیر التواءنہ رہیں۔ اگر کسی ٹیبل پرفائل 3 دن سے زیادہ زیر التواءہے تو سبھی متعلقہ سطح پر جوابدہی طے کی جا۔
سرکاری دفاتر میں اہلکاروں کی بروقت حاضری یقینی بنانے کی ہدایت دیتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اس کارروائی کا باقاعدگی سے جائزہ لیا جائے۔ اس کے لئے سینئر افسران کے ذریعہ دفاتر کا باقاعدہ معائنہ کرکے موثر نگرانی کی جائے۔ ریاستی حکومت کے محکموں اور اساتذہ میں باقاعدگی سے اور مقررہ وقت میں بھرتی امتحانات منعقد کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس کے لئے حکومت ہند کی جانب سے ریاست میں بھی بھرتی امتحانات منعقد کرنے کے لئے ایک ایجنسی تشکیل دی جائے۔
وزیر اعلیٰ نے سرمایہ کاری دوست پورٹل کے موثر اورباقاعدہ چلانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس کے لئے ماہرین کی تعیناتی پر غور کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت نے ادیوگ بندھوکو اپ گریڈ و مستحکم بنا کر ایک نیا ادارہ ’انویسٹ یوپی قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے ہدایت دی کہ اس کام کو مو ¿ثر طریقے سے نافذ کرکے آئندہ ایک سے ڈیڑھ سال کے دوران ریاست میں ڈیڑھ لاکھ کروڑ روپے تک کی سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے لئے ایکشن پلان تیار کیا جائے۔
ریاست میں 98.5 فیصد صنعتی / کاروباری یونٹوں کے مکمل صلاحیت کے ساتھ کام کرنے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے باقی یونٹوں کو اپنی پوری صلاحیت سے چلانے کی ہدایت دی۔ انہوں نے کہا کہ روزگار کے زیادہ سے زیادہ مواقع پیدا کرنے کے لئے موثر کارروائی کی جائے۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بسوں کی بین ریاستی نقل وحمل کو ہموار کرنے کے لئے ضروری کارروائی کی جائے۔ ریاست میں سبھی مقررہ راستوں پر ٹرانسپورٹ کارپوریشن کی بسیں چلائی جائیں۔
اس موقع پر وزیر طبی تعلیم جناب سریش کھنہ ، وزیر صحت جناب جئے پرتاپ سنگھ ، چیف سکریٹری جناب آر کے تیواری ،کمشنر انفرااسٹریکچر وصنعتی ترقیات جناب آلوک ٹنڈن ، ایڈیشنل چیف سکریٹری مالیات جناب سنجیو متل ، ایڈیشنل چیف سکریٹری داخلہ و اطلاعات جناب اونیش کمار اوستھی ، ڈائریکٹر جنرل پولیس جناب ہیتش سی اوستھی ، ایڈیشنل چیف سکریٹری ریونیو محترمہ رینوکا کمار ، ایڈیشنل چیف سکریٹری وزیر اعلیٰ جناب ایس پی گوئل ، ایڈیشنل چیف سکریٹری صحت جناب امت موہن پرساد ، ایڈیشنل چیف سکریٹری طبی تعلیم ڈاکٹر رجنیش دوبے ، ایڈیشنل چیف سکریٹری ایم ایس ایم ای جناب نونیت سہگل ، ایڈیشنل چیف سکریٹری زراعت جناب دیویش چترویدی ، ایڈیشنل چیف سکریٹری پنچایتی راج و دیہی ترقیات جناب منوج کمار سنگھ ، پرنسپل سکریٹری وزیر اعلیٰ جناب سنجے پرساد ، پرنسپل سکریٹری مویشی پروری جناب بھونیش کمار ، سکریٹری وزیر اعلیٰ جناب آلوک کمار ،ڈائریکٹر اطلاعات جناب ششر سمیت دیگرسینئر افسران موجود تھے۔



ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی