بنگالی ادب مےں مزدوروں کے مسائل کی نمائندگی پر وےبینار کا انعقاد

 



علی گڑھ : علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے جدید ہندوستانی زبان کے شعبے کے بنگالی سیکشن کے زےر اہتمام ”موجودہ عہد، مزدور طبقہ اور بنگالی ادب“ کے موضوع پر دو روزہ بین الاقوامی ویبنار کا انعقاد کیا گیا جس میں بنگالی ادب کے مصنفین نے مزدور طبقے کی زندگی اور ان کی حقیقتوں پر آزادی کے بعد کی نظموں، ناولوں، ڈراموں اور دیگر ادبیات پر تبادلہ خےال کےا۔
 اس موقع پر مہمان خصوصی وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور نے بنگالی زبان کا تذکرہ کرتے ہوئے اسے ایک متمول اور ثقافتی ورثہ کی حامل قدیم زبانوں میں سے ایک قرار دیا اور بین الاقوامی ویبنار کے انعقاد کو سراہا۔ 
 بنگالی سیکشن کی انچارج ڈاکٹر امینہ خاتون نے بتایا کہ وےبینار میں نو سو سے زائد شرکا نے شرکت کی اور دو ہزار سے زیادہ افراد نے یوٹیوب کے ذریعے اسے دیکھا۔
 فیکلٹی آف آرٹس کے ڈین پروفیسر ایس این زےبانے خطبہ استقبالیہ پیش کیا۔ ویبینار کو محترمہ سادھنا چٹوپادھیائے (ہندوستان)، پروفیسر حبیب الرحمٰن (بنگلہ دیش)، پروفیسر تپن منڈل، ڈاکٹر آر تامل سیلون، ڈاکٹر پٹھان قاسم خان، پروفیسر ضیاءالرحمن صدیقی اور ڈاکٹر منشی محمد یونس (دلی یونیورسٹی) ، ڈاکٹر ادیپ گھوش (مغربی بنگال)، پروفیسر غےاث شمیم (بنگلہ دیش) اور ڈاکٹر سبھانکر رے وغےرہ نے خطاب کیا۔
 یوٹیوب براہ راست چیٹ آپشنز کے ذریعے پوچھے گئے سوالات کی میزبانی ڈاکٹر محبوب حسین اور ڈاکٹر توصیف احمد نے کی۔



ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی